Tuesday, May 7, 2024
Homesliderایرٹیل نیٹ ورک ہندوستان بھر میں متاثر،انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا

ایرٹیل نیٹ ورک ہندوستان بھر میں متاثر،انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ بھارتی ایئرٹیل براڈ بینڈ اور موبائل خدمات میں جمعہ کی صبح ایک بڑی رکاوٹ  کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ دہلی اور ممبئی سمیت ملک بھر میں لاکھوں طلباء اورصارفین  انٹرنیٹ سے محروم رہ گئے تھے اور اس سے قبل کئی منٹ تک جاری آن لائن کلاسز اور ورک میٹنگز کے دوران انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ یہ اجلاس منقطع ہوگئے تھے۔ بعدازاں آن لائن  خدمات کچھ صارفین کے لیے دوبارہ ملنا  شروع ہو گئی لیکن انٹر نیٹ کی رفتار کافی سست رہی ۔ انٹرنیٹ کی بندش کا پتہ لگانے والے پلیٹ فارم ڈاؤن لوڈ ڈیٹکر کے  نقشے نے میٹرو سمیت پورے ملک میں بڑے پیمانے پر خدمات بند ہونے کے شواہد  کو دکھایا، جو صبح 11 بجے کے قریب شروع ہوا تھا۔

 ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق جب کہ 50 فیصد صارفین نے مکمل بلیک آؤٹ کا سامنا کرنے کی اطلاع دی وہیں  34 فیصد صارفین کو موبائل انٹرنیٹ کے ساتھ مسائل تھے اور 16 فیصد کو کوئی سگنل نہیں مل رہا  تھا۔ کمپنی نے ابھی تک اس بڑی رکاوٹ کی وجہ کا پتہ لگانا اوراور وجوہات کو  ظاہر نہیں کیا  ہے۔ علاوہ ازیں ایئرٹیل فائبر ان کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ بند ہے۔ سوشل میڈیا  ٹویٹر پر ایر ٹیل ڈاؤن کا ہیش ٹیگ زیر گردش ہے  اور  ایک صارف نے پوسٹ کیا کہ ایر ٹیل کی خدمات ٹھپ ہوگئی ہیں ۔

 صارفین کو ایر ٹیل وائی فائی پر ملک کے بیشتر حصوں میں نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے اور اس  کے ساتھ ساتھ ایکس ٹریم فائبر اور براڈ بینڈ خدمات کے ساتھ  بھی بڑے مسائل درپیش ہیں۔ ٹیلی کام آپریٹربھارتی ایر ٹیل  کا مجموعی خالص منافع مالی سال 22 کے تیسرے سہ ماہی عرصہ کے دوران سال بہ سال کی بنیاد پر 2.8 فیصد کم ہو کر 830 کروڑ روپے ہو ا، کمپنی نے اس ہفتے اعلان کیا۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی خالص منافع 854 کروڑ روپے رہا۔