Tuesday, May 7, 2024
Homeٹرینڈنگایرٹیل کے ذریعہ آن لائن پے منٹ کرنے والے حضرات خبردار ہوجائیں

ایرٹیل کے ذریعہ آن لائن پے منٹ کرنے والے حضرات خبردار ہوجائیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ جو حضرات ایرٹیل کے ذریعہ آن لائن رقومات کی ادائیگی کرتے ہیں انہیں اب مزید زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایرٹیل ویب سائٹ کے ذریعے جب کوئی صارف آن لائن رقومات کی حصول ترسیل کرتا ہے تو اس کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات کا انکشاف ہونے کا خدشہ موجود ہے اور خود ایرٹیل کمپنی ان مسائل کی یکسوئی میں مصروف چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی محقیق راج شیکھر راجہ ہریا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایرٹیل صارفین کے ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کوئیک پے منٹ کیلئے محفوظ کیے جاتے ہیں اور جب کوئی صارف ایرٹیل کے ذریعے رقومات کی ادائیگی یا حصول کرتا ہے تو اس کی تفصیلات کا انکشاف ہونے کا خدشہ موجود ہے ۔ مذکورہ سیکورٹی محقیق نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ کس طرح ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے جب آن لائن پے منٹ کیا جاتا ہے تو او ٹی پی کے بغیر ہی آن لائن پیمنٹ ہو جاتا ہے ۔

 اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ راج شیکھر کا ایرٹیل نمبر جو پہلے ہرمیندر کے نام پر رجسٹرڈ تھا اور جب راج شیکھر نے ایرٹیل کے ذریعے آن لائن پے منٹ کی کوشش کی تو ہرمیندر کے کارڈ کی تفصیلات اور اکاؤنٹ نمبر سب ہی ظاہر کر رہا تھا حالانکہ راج شیکھر نے اپنے اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات ایرٹیل کی ویب سائٹ پر فراہم نہیں کی تھی ۔ بعد ازاں انہوں نے ٹروکالر کے ذریعے جب اپنے نمبر کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی تو کال ڈسپلے پربھی ہرمیندر کا نام ہی ظاہر ہورہا تھا ۔ایرٹیل کمپنی سے جب تفصیلات حاصل کی گئی تو معلوم ہوا کہ راج شیکھر جو اس وقت نمبر موبائل کے لیے استعمال کر رہے ہیں وہ پہلے ہرمیندر کے نام پر رجسٹر تھا اور اسی ہرمیندر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ہنوز آن لائن محفوظ ہیں اور اس طرح ایرٹیل صارفین کی اکاؤنٹ، ڈیبیٹ اورکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ پر محفوظ رہتی ہیں وہ کسی بھی وقت افشا ہوسکتی ہے ۔

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جہاں ایک جانب ایرٹیل صارفین کو آن لائن پیمنٹ کے ضمن میں خبردار کیا گیا ہے تو دوسری جانب ایرٹیل کمپنی اس مسئلہ کو حل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کر رہی ہے۔