Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد تنکے کی طرح بکھر جائے...

ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد تنکے کی طرح بکھر جائے گا: یوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

اعظم گڑھ۔ ۔ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا ہے کہ انتخابات کے ختم ہوتے ہیں اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے کئے گئے ایس پی۔ بی ایس پی کا اتحاد تنکے کی طرح بکھر جائے گا۔

جونپور پارلیمانی نشت سے پارٹی امیدوار ڈاکٹر کے پی سنگھ کے حمایت میں گجراج سنگھ انٹرکالج جمنیا کے میدان میں عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں وزیر اعظم مودی نے ایک بھی دن اپنے لئے نہیں رکھا۔ دن رات ایک کر کے ملک کی ترقی اور دیہی علاقوں میں بھی غریبوں تک اسکیم کا فائدہ پہنچانے کا کا م کیا ہے ۔جوکام کانگریس، ایس پی، بی ایس پی کے میعاد میں ممکن نہ تھا بی جے پی نے اسے کر کے دکھا یا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی کے پاس ترقی کا ایجنڈہ نہیں ہے ۔ ایس پی کا صرف ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ وہ ملک کی ترقی کے سامنے چیلنجز پیدا کرے ۔ ایسا اتحاد عوام کے ذریعہ مسترد کردیا جائے گا۔ ایس پی۔ بی ایس پی کے لوگ بجلی اس لئے نہیں دیتے تھے کیونکہ ریاست کے وسائل پر ڈکیتی ڈالنے کا کام رات میں کرتے تھے ۔

یوگی نے کہا کہ مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف کاروائی شروع کی ہے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کو آنے دیجئے ہندوستان سے دہشت گردی کا مکمل طور سے خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایس پی۔ بی ایس پی میں کون ایسا وزیر تھا جس پر بدعنوانی کا الزام نہ لگا ہو جو لوگ ایک دوسرے کے جان کے پیاسے تھے وہ آج گلے لگ رہے ہیں اور گلے لگنے کا دکھاوا کرر ہے ہیں۔

اعظم گڑھ نے کھرہانی بازار کے ہائی اسکول میدان میں منعقد عوامی ریالی میں یوگی نے کہاکہ اپوزیشن کے اب تک کے کاموں پر بی جے پی کی مرکز کی پانچ سال اور ریاستی حکومت کے دوسال کا ترقیاتی کام بھاری ہے ۔ آج ملک کے ہر شخص کی زبان پر مودی کا نام ہے ۔ عوامی رجحان بتا رہا ہے کہ تینوں مرحلوں میں بی جے پی کو اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جارہی ہے ۔ پورے ملک میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے ۔

یوگی نے کہا کہ اترپردیش میں سال 2014 میں ہم لوگ 73 سیٹیں جیتے تھے ۔ اس مرتبہ 76 سیٹیں جیتیں گے ۔ اعظم گڑھ کی پہچان عظیم شخصیتوں، ادیبوں سے رہی ہے لیکن ایس پی۔ بی ایس پی حکومتوں نے یہاں کی پہچان آتنک گڑھ کی حیثیت سے کروائی تھی۔ پروانچل میں ایک طرف گورکھپور اور دوسری طرف وارانسی ہے ۔ یہ دونوں شہر ترقی کے نام پر کافی آگے بڑھ گئے ہیں لیکن درمیان کے علاقے اعظم گڑھ، جونپور، بلیا، مﺅ ترقی کے میدان میں کافی پیچھے رہ گئے جبکہ یہاں سے نکلے لوگ باہر جاکر اپنی محنت سے خوب ترقی کرتے ہیں۔

اعظم گڑھ میں اپنے اوپر ہوئے حملے کا ذکر کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جب یہاں ہم پر حملہ ہوا تھا تو پورا عظم گڑھ ہمارے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کے ایک سال بعد ہی اعظم گڑھ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بلاکر پروانچل ایکسپریس وے کا سب سے لمبا حصہ دیا جس سے یہاں ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوگیا۔