Wednesday, May 15, 2024
Homesliderایس ڈی پی آئی نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں...

ایس ڈی پی آئی نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) بہار اسمبلی انتخابات کے نئے اور معروف و مقبول سیاسی اتحاد پرگریسو ڈیموکریٹک الائنس(PDA) کا ایک حصہ ہے۔ کل یہاں پٹنہ کے چانکیہ ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں پارٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

جس کے تحت بہار شریف اسمبلی حلقہ سے شمیم اختر، جوکی ہٹ سے محمد شبیر عالم، کشن گنج سے محبوب الرحمن، کسبا سے نو رالحق، بلرام پور سے منور حسین، براری سے نسیم اختر، جالے سے محمد محبو ب عالم، مرہورا سے محمد احسان، پورنیہ صدر سے وجئے ارون، مہوا سے ریاض احمد، ارریہ سے قمر الھدی مدنی، رگوناتھ پور سے محمد کیف ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرگریسو ڈیموکریٹک  الائنس (PDA)کی تمام 8 اتحادی پارٹیاں جس میں ایس ڈی پی آئی، پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی)، چندر شیکھر آزاد راون کی آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی)،آل انڈیا مائنارٹی فرنٹ (اے آئی ایم ایف)، بھارتیہ لوک چریتھا پارٹی (بی ایل سی پی)، بہار لوک نرمان دل (بی ایل ڈی)، جنتاکانگریس (جے اے سی)، ونچت بہوجن اگھاڈی (وی بی اے)، بہار میں متوقع تبدیلی اورایک مثالی حکومت لانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پی ڈی اے الائنس بہار اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مزید کہا کہ پی ڈی اے عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ بہار کی سیاسی بدلاؤ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔بہار کے عوام پچھلے 30سالوں سے ان پر حکمرانی کررہے مفاد پرست اور فاشسٹ اتحادوں سے سے تنگ آچکے ہیں اور ان حکمرانوں کی وجہ سے بہار کے عام لوگوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ بہار کی مجموعی ترقی اور سماجی انصاف کی اقدار کے ذریعہ آئینی بحالی کیلئے پی ڈی اے اتحاد پرعزم ہے۔ایم کے فیضی نے بہار کے عوام سے پی ڈی اے کی حمایت کرنے اور بہار کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کیلئے پی ڈی اے امیدواروں کو کامیاب کرنے کی درخواست کی۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی، جے اے پی قومی صدر پپو یادو، اے ایس پی صدر چندر شیکھر آزاد، وی بی اے صدر پرکاش امبیڈکر، ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمدشفیع اور ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی موجود رہے۔