Sunday, May 19, 2024
Homesliderایفلو نے آن لائن سمسٹر امتحانات کا کامیاب انعقاد کیا

ایفلو نے آن لائن سمسٹر امتحانات کا کامیاب انعقاد کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: انگلش اینڈ فارن لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) نے یہ اعزاز حاصل کیا کہ ملک کی مرکزی یونیورسٹیوں میں پہلا مقام ہے جس نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن سیمسٹر کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا ۔ ایفلو کے وائس چانسلر پروفیسر ای سریش کمار نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے اور اس کے آف کیمپس کے فعال تعاون کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے ۔ اس کے نتیجے میں حیدرآباد میں یونیورسٹی ہیڈکوارٹر اور لکھنؤ کے علاقائی کیمپس میں مختلف انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، اساتذہ ایجوکیشن کورسز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء آن لائن اپنے آخری سمسٹر امتحانات میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف شیلونگ میں علاقائی کیمپس میں طلبہ کے موافق فارمیٹس کے ساتھ آن لائن موڈ کے ذریعے امتحانات جاری ہیں۔ انہوں نے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر تدریسی عملے کو مبارکباد پیش کی اور مزید کہا پی ایچ ڈی اسکالرز کے آن لائن ویووا امتحانات 19 مارچ 2020 ہوئے اور  یونیورسٹی کا یہ کارنامہ بھی شاید ہی ملک میں پہلا  ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس کے علاوہ ایف ایم ریڈیو ، حیدرآباد پر نشریات کے ذریعہ کوویڈ ۔19 پر آگاہی پھیلانے کے لئے یونیورسٹی نے اپنے سوشل سوسٹیبلٹیبلٹی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے یونیورسٹی کو شارٹ فلمیں بھی پیش کیں جو مختلف زبانوں میں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کا حصہ ہیں۔