Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کانگرس نے غیر سبسڈی والے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اجافے کے خلاف جمعرات کو یہاں پیٹرولیم منسٹری میں احتجاج کیا۔دہلی کے سابق وزراء سمیت کانگریس کے متعدد کارکنوں نیپٹرولیم منسٹری کے قریب واقع شاستری بھون کے باہر نعرے لگائے۔

فر وری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر،کانگریس ایل پی جی کی شرح میں اضافے کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرنے کی کو شش کر رہی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ ڈکشٹ نے کہا ”جب آپ ہر دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہین،تو آپ حکومت سے یہ کم سے کم توقع کر سکتے ہیں۔پیاز کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں،لیکن نریندر مودی حکومت اور بی جے پی فکر مند نہیں ہیں“۔

چہار شنبہ کے روز،ایل پی جی کی قیمتون مین اجافے پر مر کزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے ترجمان سشمیتا دیو نے کہا کہ سال کے پہلے دن حکومت نے لوگوں کی جیبیں لوٹ لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان لوگون کی فکر نہیں ہے۔جو بے روزگاری اور پیاز اور دالوں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ”لوگوں کو توقع تھی کہ حکومت نئے سال پر کچھ راحت پہنچائے گی،لیکن اس کے بالکل بر عکس ہوا“۔

کانگریس کے ترجمان سندیپ سرجے والا نے تویٹ کیا کہ ”نئے سال میں،مہنگائی پر مودی ھکومت کا پہلا تحفہ ’گھریلو گیس سلندروں کی قیمت میں 19 روپئے اضافہ کیا گیا،تجارتی گیس سلنڈروں میں 29.50 روپئے۔پانچ ماہ میں کل قیمت میں 137 روپئے کا اضافہ۔بڑھتی افراط زر گھرانوں کے لئے ایک مسئلہ ہے،لیکن بی جے پی اس کے فخر سے دوچار ہے“۔