Monday, May 20, 2024
Homesliderایمسٹ کےلئے نصاب میں کمی کا امکان

ایمسٹ کےلئے نصاب میں کمی کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ، زراعت اور میڈیکل کامن انٹری ٹسٹ ٹی ایس ایمسٹ 2021 میں شرکت کے لئے تیاری کرنے والے طلباء کو نصاب میں کچھ راحت مل سکتی ہے کیونکہ امیدہے کہ انٹرمیڈیٹ کے نصاب  میں تخفیف کی بنیادپر انٹرنس ٹسٹ لیا جائے گا۔

کورونا  کے بحران کے پیش نظرتلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال  2020-21 کے نصاب کا 70 فیصد کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامنیشن (آئی پی ای)منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ باقی نصاب کو اسائنمنٹ اور پروجیکٹ کے ذریعہ پڑھایا جائے گا۔نیز ایمسٹ کا انعقادانٹرمیڈیٹ کے نصاب کی بنیاد پرہوگا۔ بورڈ نے کہا کہ وہ نصاب کے 70 فیصد کے ساتھ امتحانات کا انعقادکرے گا۔تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل (ٹی ایس سی ای ای) کے ایک سینئرعہدیدار نے کہا ہے کہ بورڈ سے نصاب حاصل کرنے کے بعد ہم حکومت کی منظوری کے بعدٹی ایس ای ایم سی ای ٹی کے نصاب کا اعلان کریں گے۔

انجینئرنگ ، فارمیسی ، زراعت اوردیگر متعلقہ کورسز کے لئے داخلہ ٹسٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ یہ انجینئرنگ کے لئے تین سے چار دن اوراے ایم اسٹریمز کے لئے دو سے تین دن تک پھیلے ایک سے زیادہ سیشنوں میں منعقد ہوگا۔ ٹی ایس سی ایچ ای  کے ذریعہ آئی پی ای شیڈول کے اعلان کے بعدشیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

آئی پی ای کی تکمیل کے دن سے ہی ہمیں تیاری کے لئے کم از کم تین ہفتوں کی ضرورت ہے۔ جون میں داخلہ ٹسٹ کروانے کا منصوبہ ہے۔ جلد ہی ہم داخلے کے تمام مشترکہ ٹسٹوں کے لئے کنوینرزکا تقرر کریں گے۔ہرسال ایمسٹ  مئی میں منعقدکیا جاتا ہے. تاہم ، وبائی بیماری کی وجہ سے ، نظام الاوقات میں بڑ ی تبدیلی کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ اس سال ایمسٹ کےلئے مجموعی طور پر 143326امیدواروں نے انجینئرنگ اسٹریم کے لئے اندراج کیا ہے جن میں سے 119183 حاضر ہوئے اور 89،734 اہل قرار پائے تھے ۔تعلیمی سال 2020-21 کے دوران ، انجینئرنگ کے مختلف کورسز میں کنوینرکوٹہ کی 22412 نشستیں تمام کونسلنگ کے بعد خالی تھیں جبکہ 184 کالجوں میں کنوینر کوٹہ میں انجینئرنگ کی 70141 نشستیں تھیں ، جن میں صرف 47729 نشستیں ہی پُرکی گئیں۔