Saturday, May 18, 2024
Homesliderایم آئی ایم سے کوئی اتحاد نہیں ، پرانے شہر میں 10...

ایم آئی ایم سے کوئی اتحاد نہیں ، پرانے شہر میں 10 نشتوں پر کامیابی حاصل کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس ورکنگ صدر اور شہری نظم و نسق  کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے  کہ  ٹی آر ایس جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد حیدرآباد کے میئر عہدے کو ایم آئی ایم کے لئے  نہیں چھوڑیں گے۔ پریس کلب میں منعقدہ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے راما راؤ نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات میں ٹی آر ایس کامیاب  ہو جائے گی۔

 اگر کوئی فریکچر مینڈیٹ ہے تو ٹی آر ایس کے میئر کا عہدہ ایم ایم پر چھوڑنے کی افواہوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کے ٹی راما راؤ نے کہا جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کا ایم آئی ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہے۔ ٹی آر ایس تمام ڈیویژنوں میں مقابلہ کرے گی۔ ایس راما راؤ نے کہا گزشتہ انتخابات میں ٹی آر ایس پرانے شہر میں  پانچ ڈویژنوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس مرتبہ ہم ایم آئی ایم امیدواروں کو شکست دیں گے اور پرانے شہر میں کم سے کم دس ڈویژنوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔ حیدرآباد کے میئر کا عہدہ اس مرتبہ ایک خاتون (جنرل) کے لئے مختص کیا گیا  ہے۔

 حیدرآباد میں پچھلے چھ سال میں ٹی آر ایس حکومت کی طرف سے کئے  گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے رائے دہندگان کو تفرقہ بازی اور فیصلہ کن سیاست کے درمیان انتخاب کرنے کو کہا۔ کچھ لوگ جی ایچ ایم سی انتخابات میں ہند۔ پاکستان ، ہندو مسلم اور دیگر موضوعات  پر بات کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مقامی معاملات پر بات کریں۔ راؤ نے مزید کہا کہ وہ  چاہتے ہیں کہ بی جے پی قائدین عوام کو بتائیں کہ آیا وہ رقم  لائیں گے یا نہیں جو  مرکزی حکومت کی طرف سے حیدرآباد کو کروڑوں کا پیکیج کا اعلان ہوا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مقامی لوگوں کی آواز کے بارے میں بات کر رہے ہیں  تو پھر ٹی آر ایس ایک (گالی کی ) مقامی پارٹی ہے اور بی جے پی دہلی کی پارٹی ہے تو حیدرآبادی عوام کو دہلی کی پارٹی سے اس کا اصل مقام دیکھنا ہے ۔ صرف ٹی آر ایس ہی حیدرآباد کی ترقی کر سکتی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا اور چاہتے ہیں کہ بی جے پی قائدین احمقانہ سیاست کا سہارا نہ لیں۔ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر نے مزید کہا ہے  کہ جس نے حیدرآباد میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے اور شہر کے برانڈ امیج کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کو ارادوں کو آہنی ہاتھ سے دبا دیں گے ۔