Saturday, May 18, 2024
Homesliderایم ایل سی گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کےلئے ایڈوکیٹ...

ایم ایل سی گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کےلئے ایڈوکیٹ سید اشفاق احمداور انکی ٹیم کی خدمات دستیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ہر ہندوستانی کے دستوری حقوق میں رائے دہی بھی شامل ہے کیونکہ ہر ہندوستانی اس حق کے ذریعہ اپنے پسندیدہ سیاسی قائدین کو منتخب کرتا ہے ۔حق رائے دہی ہرشہری ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کرتا ہے ۔ ہر شہری ووٹ کے ذریعہ اپنے قائد کو منتحب کرتے ہوئے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز کو پہچاتا ہے لہذا ہر شہری کو حق رائے دہی کی طاقت کو سمجھنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ سید اشفاق احمد نے وائی دیز نیوزکے نمائندے کو دئے گئے خاص انٹرویو میں کیا ۔

ایڈوکیٹ سید اشفاق احمد نے مزید کہا اس وقت ریاست تلنگانہ میں خاص کر اقلیتوں کےلئے جو کچھ اسکیمات جاری ہے وہ کانگریس کے دور میں سابق چیف منسٹر وائی ایس آر کے عہد میں روبے عمل میں لائی گئی تھی جبکہ ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کےلئے 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا جو ہنوز وفا نہ ہوسکا لہذا حکومت کی ہر اچھے اور مایوس کن کام کے خلاف ہر شہری اپنا ووٹ استعمال کرسکتا ہے لیکن اس کےلئے سب سے پہلے ہمیں ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانا ہوگا ۔

حیدرآباد کے نوجوان اور گریجویٹ طبقہ سے ایڈوکیٹ سید اشفاق احمد سے کہا کہ حیدرآباد ، رنگا ریڈی او رمحبوب نگر کے لئے ایم ایل سی انتخابات کےلئے اپنا نام رجسٹرڈ کریں ۔گریجویٹ نوجوانوں میں شعور بیداری مہم کےلئے ایڈوکیٹ سید اشفاق احمد اور انکی ٹیم پملٹس تقسیم کرنے کےعلاوہ دیگر طریقہ کے بھی اختیار کرچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ کی گریجویٹ اورٹیچرس زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے لیے فہرست رائے دہندگان کی تیاری کاعمل شروع کردیاہے۔

گریجویٹ ووٹرلسٹ کی تجدیدکاری کا پروگرام جاری ہے۔ انتخابات سے پہلے ووٹرلسٹ کی تشکیل کی جاتی ہے۔ جومرد و خواتین 31ڈسمبر 2020سے پہلے ڈگری کی سندیا اس کی مساوی سندرکھتے ہیں وہ سب فارم کی خانہ پری کےبعد اپنا نام درج کراسکتے ہیں ۔ پُرکردہ فارم کے ساتھ افراد اپنی ڈگری کامارکس کارڈ یا سندیا پاسنگ سرٹیفکیٹ کانویکیشن میں سے کسی ایک کی گزیٹیڈافسر کی دستخط کردہ نقل ،آدھارکارڈ کی نقل ،ووٹرآئی ڈی کارڈ کی نقل حالیہ پاسپورٹ سائز کاایک فوٹومنسلک کرنا ہوگا۔

نوجوانوں کو رجسٹرڈ کروانے میں ہر قسم کی رہبری اور مکمل مدد کےلئے ان کی ٹیم 24×7 کام کررہی ہے اور کوئی بھی نوجوان خود کا نام رجسٹرڈ کروانے کےلئے ایڈوکیٹ سید اشفاق احمد یا انکی ٹیم کے کسی بھی رکن سے رابطہ کرسکتا ہے۔اس کےعلاوہ ان نمبرات پر بھی ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

9392480056,6301223960,9985859134,9032312111