Tuesday, May 7, 2024
Homesliderایم جی موٹر نے نئی الیکٹرک کار متعارف کردی

ایم جی موٹر نے نئی الیکٹرک کار متعارف کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی ایم جی موٹر انڈیا نے آج دہلی میں 20.99 لاکھ روپے کی ایکس شو روم قیمت کے ساتھ ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی نئی کار زیڈ ایس ای وی متعارف کیا ہے ۔ کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیوگوا نے اس کار کو متعارف کرتے ہوئے کہا ہمیں ای وی اسپیس کے بارے میں اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے زیڈ ایس ای وی کے نئے ورژن کو ایک سال سے بھی کم عرصہ میں متعارف کروانے پر فخر ہے ۔ اپنے صارفین کے لئے ملکیت کا بہتر احساس پیدا کرنے کے لئے ، ہم اپنے ماحولیاتی نظام کے شراکت داروں کے ساتھ ہندوستان میں ایک مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ورژن میں بہترین ان کلاس 44.5 کلو واٹ ہائی ٹیک بیٹری ہے اور اس میں تصدیق شدہ 419 کلومیٹر رینج ہے ۔ نئے ٹائروں سے آراستہ اس گاڑی اور بیٹری پیک گراؤنڈ کلیئرنس کو بالترتیب 177 ملی میٹر اور205 ملی میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملک بھر میں چارجنگ ایکو نظام کو وسعت دینے کے بعد زیڈس ای وی2021 کو اب 31 شہروں میں بکنگ کے لئے دستیاب کرادیا گیا ہے ۔ یہ کار جنوری2020 میں پانچ شہروں میں متعارف کی گئی تھی اور پھر بتدریج شہروں کی فہرست میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

کمپنی کے ویب سائیٹ پر اس نئی کار کی بکنگ کی سہولیت فراہم کی گئی ہے جہاں نہ صرف گاڑی کےانتخاب، رنگ ،ڈیلرس کا مقام اور ریاست کے علاوہ کار کہاں پر فراہم کرنا اس سب کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔کار کو ماحول دوست بنانے کے ساتھ اس میں تمام عصری خصوصیات کو شامل کرنے کے علاوہ سیفٹی کے اعتبار سے کی بھی سہولت کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے ۔