Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگاین آر سی سے متعلق کیجریوال کے بیان پر بی جے پی...

این آر سی سے متعلق کیجریوال کے بیان پر بی جے پی کارکنان کاپرزور احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے این آر سی سے متعلق دئے گئے بیان پر بھارتیہ جنت پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان ان کے گھر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔اروند کیجریوال نیایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں این آر سی سے متعلق اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اگر دہلی میں این آر سی کا نفاذ ہوا،تو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کو پہلے شہر چھوڑ نا پڑے گا۔

کیجریوال کے اس بیان کے جواب میں منوج تیواری نے کہا کہ ”اروند کیجریوال اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔اور کہا کہ ”جو لوگ دوسری ریاستوں سے دہلی میں آباد ہیں،آپ انہیں غیر ملکی مان رہے ہو۔۔؟اگر آپ انہیں دہلی سے نکالنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ان میں سے ایک ہیں۔

بتادیں کہ منوج تیواری متعدد مواقع پر مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ آسام کی طرح دہلی میں بھی این آر سی نافذ کیا جانا چاہئے۔گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے دہلی میں صورتحال ”خطرناک“ہو گئی ہے،کیونکہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

میڈیا کی جانب سے کیجریوال کو دہلی میں این آر سی کے نفاذ سے متعلق سوال پوچھے جانے کے بعد کیجریوال نے جواب دیتے ہوئے منوج تیواری کو نشانہ بنایا تھا۔کیجریوال کے منوج تیواری پر دئے گئے بیان کے خلاف بی جے پی کارکنوں نے کیجریوال کے گھر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔