Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگاین ڈی اے کو 300سے زیادہ نشستیں،مودی کا دعویٰ

این ڈی اے کو 300سے زیادہ نشستیں،مودی کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اب یہ دعوی کررہے ہیں کہ بی جے پی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کے برعکس زیادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اوراین ڈی اے کو اس انتخاب میں 300 سے زائد نشستیں ملیں گی۔ وزیر اعظم کو یقین ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی 2014 کے مقابلے بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ اپوزیشن کے متعلق انکا خیال ہے کے 2024 میں ایک مضبوط اپوزیشن ہو لیکن2019 میں ایسا نہیں ہے ۔ ملک نے ہمیں اقتدار میں لانے کا من بنا لیا ہے ۔

مودی نے اپوزیشن مہاگٹھ بندھن پر کہا کہ ملک کے لوگ اتحاد کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن2014 کے مقابلے مزید پھیل گیا ہے ۔ ملک کے لوگ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ این ڈی اے کو اس انتخاب میں 300 سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی۔ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی ملک کی ترقی میں کس طرح مدد کر سکتی ہے ۔ ہم نے گزشتہ 5 سال میں جو بھی کامیابی سے کام کئے ، یہ ہم پر اعتماد رکھنے والے ہندوستانیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔