Saturday, May 18, 2024
Homesliderایٹلا راجندر کوپارٹی  میں شامل کرنے کے خلاف  خود بی جے پی...

ایٹلا راجندر کوپارٹی  میں شامل کرنے کے خلاف  خود بی جے پی والوں کا انتباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اس وقت حکمران جماعت کے سابق وزیر صحت ایٹلا راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کا موضوع کافی گرم ہے اور امید کی جارہی کہ 13 جون کو وہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے لیکن  حیرت انگیز طورپر  بھدی تھا سنگھم نے تلنگانہ بی جے پی کے چیف بنڈی سنجے کمار پر زور دیا کہ وہ ایٹالا راجندر کو بی جے پی میں جانے کی اجازت دینے کے اپنے پارٹی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سنگھم نے حضور آباد حلقہ کے اپنے دورے کے دوران بنڈی سنجے کو ایک یادداشت پیش کی۔ سنگھم کے نمائندوں نے وضاحت کی کہ اگر ایٹاپ کو بی جے پی میں شامل کیا  جاتا ہے تو دلت بی جے پی چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے پولیس کو دلتوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے اکسایا۔ سنگھم کے صدر تھپاراپو سمپاتھ نےکہاہے کہ ایٹال نے پولیس کو بھی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی جائدادوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کے لئے دلتوں پر مقدمہ درج کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب وہ وزیر تھے تو انہوں نے پولیس کو کچھ بے گناہ لوگوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر، ای راجندر کا کریم نگر کے حلقہ حضورآباد میں ان کے حامیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔انہوں نے چند دن پہلے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تھی اور زعفرانی جماعت میں شمولیت پر رضامندی کااظہار کیا تھا۔ان کی واپسی کے بعد حضورآباد میں ان کے حامیوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔اس موقع پر روڈ شو منعقد کیاگیا۔کملاپور منڈل کے شمبھونی پلی کے کانی پرتی دیہات کا انہوں نے دورہ کیا۔بعد ازاں ای راجندر نے اپنے حامیوں کے ساتھ بائیک ریلی میں بھی حصہ لیا۔انہوں نے بعد ازاں کملاپورمنڈل مستقر میں اپنے مکان میں اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔بائیک ریلی میں ان کے حامیوں کی کثیرتعداد چلچلاتی ہوئی دھوپ کے باوجود دیکھی گئی جنہوں نے سابق وزیر کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ حضورآباد میں حکمران جماعت ٹی آرایس دو گروپس میں تقسیم ہوگئی ہے ۔ای راجندر جنہوں نے اس حلقہ سے استعفی پیش کردیا ہے ،اس حلقہ میں اپنی طاقت کو مزید بڑھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔