Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںایچ ایم آر ایل نے 73ویں یوم آزادی تقریب منائی

ایچ ایم آر ایل نے 73ویں یوم آزادی تقریب منائی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  : حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ (ایچ ایم آر ایل) کے عہدیداروں نے آج میٹرو ریل بھون رسول پورہ میں 73ویں یوم آزادی تقریب منایا۔ایچ ایم آر ایل کے ایم ڈی،این وی ایس ریڈی نے قومی پرچم  لہرایااور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا،جنہوں نے تحریک آزادی میں حصہ لیا تھا۔

این وی ایس ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ اپنی مالی اور انجینئیرنگ کی جدت کے ساتھ پہلے ہی 75سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ جیت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک سٹی میں کچھ ہی دنوں میں ہر سمت میں ٹرینوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائیڈورگ (مائنڈ اسپیس جن اسٹیشن) تک کام بھی تکمیل کے قریب ہے اور ہائی ٹیک سٹی اور رائیڈورگ اسٹیشنوں کے مابین سیکشن پرٹرائل رنز شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ کو ایک نیا ریکارڈ بنا،جس میں 3.06لاکھ مسافروں نے میٹرو ٹرینوں اور میٹرو اسٹیشنوں سے 3.22لاکھ فٹ فال کا سامنا کیا۔

مذکورہ تقریب میں ایچ ایم آر ایل کے چیف الیکٹریکل انجنئیرڈی وی ایس راجو،چیف پروجیکٹ مینجر آنند موہن،سپرنٹنڈنٹ انجینئیر ایم وشنو وردھن ریڈی،جی ایم (ورکس)،بی این راجیشور،ڈی سی پی،اے بالا کرشنا،کرشنا مورتی،لوئس برجر اور دیگر نے شرکت کی۔