Wednesday, May 8, 2024
Homesliderایچ سی اے کا ایک اور مقابلہ تنازعہ کا شکار

ایچ سی اے کا ایک اور مقابلہ تنازعہ کا شکار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کو طرح کی شرمندگی میں ایک اور شرمندگی برداشت کرنی پڑی جب  دکن وانڈرس سی سی اور ایورگرین سی سی کے درمیان اے ٹو ڈویژن دو روزہ لیگ میچ اس وقت تنازعہ میں پڑگیا جب لوگوں کے ایک گروپ نے سابق ​​کلب کی ملکیت کے موضوع  پر میچ میں خلل ڈالا۔

تفصیلات کے بموجب شمش آباد کے جیرارڈگراؤنڈ (ایم ایم اے کرکٹ گراؤنڈ) میں صبح 11 بجے میچ روکنے کے بعد چنچل گوڈا شارک کے سابق کھلاڑی بشارت علی خان نے یہ دعویٰ کیا کہ دکن وانڈرس کلب ریاض قریشی کے پاس غیر قانونی طورپرملکیت ہے۔بشارت نے الزام لگایا کہ موجودہ مالک قریشی سے گذشتہ ماہ ایچ سی اے کے صدر محمد اظہرالدین نے ملکیت کی دستاویزات جمع کروانے کو کہا تھا لیکن ابھی تک وہ کاغذات  ان کو پیش نہیں کیا ہے۔

رائس اببل چنچل گوڈا شارک کے اصل مالک ہیں۔ جب وہ امریکہ گئے تو ریاض قریشی نے 2003 میں مالک کو بتائے بغیرٹیم کا نام تبدیل کرکے دکن وانڈرس رکھ دیا۔ قریشی نے رئیس اببل کے جعلی دستخط بنائے اور ایچ سی اے سے فوائد حاصل کیے۔ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی کوئی تفصیلات بتائے بغیر وہ میچز کروا رہے ہیں۔ بشارت نے الزام عائدکیا کہ وہ دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔تاہم ایچ سی اے لیگ کے منیجر نریش شرما نے کہا کہ انہوں نے میچ جاری رہنے دیا ہے کیونکہ ریکارڈ کے مطابق قریشی اس کلب کے مالک تھے۔ایچ سی اے ریکارڈ کے مطابق ٹیم ریاض قریشی کی ملکیت ہےتو ہم میچ جاری رکھا ۔