Sunday, May 19, 2024
Homesliderایکشن ہیرو سنی دیول کسانوں اور اپنے آقاوں کے درمیان پھنس گئے

ایکشن ہیرو سنی دیول کسانوں اور اپنے آقاوں کے درمیان پھنس گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو سنی دیول جو کہ اکثر اپنی فلموں میں ایک عام انسان کے حق میں نہ صرف اپنی آواز بلند کرتے دیکھائی دیتے ہیں بلکہ حکومت اور ارباب مجاز سے ٹکراتے ہوئے بھی دیکھائی دیتے ہیں لیکن بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو اب حقیقی زندگی میں عام انسان کے حق  کے لئے اپنے آقاوں سے ٹکرانے کا سنگین چیلنج درپیش ہے کیونکہ بی جے پی حکومت کے خلاف کسان برادری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور سنی دیول کو بی جے پی حکومت کی حامی بھی بھرنی ہے ۔

مرکز  کے کسان قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان پنجاب کے گورداس پور سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی اور کسانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ کسانوں کے ساتھ رہیں گے۔سنی دیول نے ٹویٹر پر کسانوں کے جاری احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ حکومت اور کسانوں کے مابین ہے اور اس کے درمیان کسی اور کو نہیں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا دونوں (حکومت اور کسان) معاملات پر بات چیت کے بعد ایک حل تلاش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگ موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسائل پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ (عوام) کسانوں کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں اور انہیں اپنا ذاتی مفاد زیادہ عزیز ہیں۔ایکشن ہیرو سنی دیول نے ساتھی اداکار اور کارکن دیپ سدھو سے خود کو دورکرلیا جو کسانوں کے احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا دیپ سدھو جو انتخاب (2019 لوک سبھا انتخابات) کے دوران میرے ساتھ تھے اب وہ  زیادہ دن سے میرے ساتھ نہیں ہیں اورجو کچھ بھی وہ بول رہے یا کررہے تھے وہ اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے و ہ ان کا خودکا عمل ہے ۔ میں ان کی کسی بھی سرگرمی سے منسلک نہیں ہوں۔سنی دیول نے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ کاشتکاروں سے بات کرنے کے بعد حکومت بہتر نتائج سامنے لائے گی۔