Saturday, May 18, 2024
Homesliderایک لیٹر پٹرول پر 60 روپئے زیادہ کون لوٹ رہا ہے :...

ایک لیٹر پٹرول پر 60 روپئے زیادہ کون لوٹ رہا ہے : نریش کمار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینیئر رہنما اورسابق رکن اسمبلی نریش کمار نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن نریندر مودی حکومت کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ آئندہ برس اترپردیش میں برسراقتدار آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ڈاکٹر کمار نے صحافیوں سے کہا کہ خیام تیل کی قیمت عالمی بازار میں 72.12 ڈالر فی بیرل ہے اور ایک لیٹر پٹرول جو تیل کمپنیوں تک پہنچتا ہے ، اس کی قیمت تقریباً 37.29 روپیے فی لیٹر ہوتی ہے جبکہ صارفین کو 100 روپیے فی لیٹر کی قیمت سے مل رہا ہے ۔ اس حساب سے تقریباً 60 روپیے فی لیٹر ملک کے عوام سے کون لوٹ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ 32.90 روپیے مرکزی حکومت ایکسائز ڈیوٹی فی لیٹر وصول کر رہی ہے ۔ وہیں دہلی حکومت وَیٹ کے نام پر 22.31 روپیے فی لیٹر لیتی ہے اور3.80 روپیے لیٹر کا کمیشن ہوتا ہے ۔ اس طرح کل ملاکر صارفین کو تین گنا قیمت پر پٹرول ملتا ہے ۔

علاوہ ازیں دی رے آف ہوپ کشمیر نامی ایک غیر سر کاری تنظیم کے کارکنوں نے یہاں پریس کالونی میں ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج میں شرکت کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن میں سے ایک پلے کارڈ پر ہندوستان کے بعض ہمسایہ ممالک میں پٹرول کے فی لیٹرکی قیمت درج تھی۔

اس موقع پر ایک کارکن نے میڈیا کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کے بحران کے دوران ہمارے ملک میں پٹرول اور اشیائے خوردنی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس سے غریب لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ لوگوں کے لئے فائدہ مند اقدام اٹھائے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اچھے دن آنے کے وعدے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔کارکن نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہمارے ملک کے بعض ہمسایہ ممالک میں پٹرول سستا ہے جبکہ ہمارے ملک میں مہنگا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے فوری اقدام کرے تاکہ عام لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔