Monday, April 29, 2024
Homesliderای فٹبال فیفا مقابلوں میں سعودی کھلاڑی نجد کو پہلا مقام

ای فٹبال فیفا مقابلوں میں سعودی کھلاڑی نجد کو پہلا مقام

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے فیفا 20 میں سعودی لڑکی نجد فہد نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔نجد فہد نے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے میں سعودی جامعات کی فٹبال ٹیم کی طرف سے شرکت کی تھی۔ویب سائٹ کے مطابق سعودی کھلاڑی نے یہ بین الاقوامی اعزاز اس وقت حاصل کیا جب اس نے برازیلین قومی ٹیم کی کھلاڑی بتیستا کو فائنل میں 0 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔

نجد فہد انٹرنیشنل ای فٹبال ٹورنمنٹ میں دوسرے گروپ میں تھیں۔ اس گروپ میں آسٹریلیا، برازیل، زمبیا، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان  کی ٹیمیں شامل تھیں۔سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کھلاڑی کو 3 کے مقابلے میں 10 گول اور پھر اماراتی کھلاڑی مہا البریکی کو سیمی فائنل میں 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔سعودی جامعات کی اسپورٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد المزینی نے نجد فہد کو پہلا مقام  مقام  حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔