Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاے آئی ایم آئی ایم 4یا5جنوری کو سی اے اے کے...

اے آئی ایم آئی ایم 4یا5جنوری کو سی اے اے کے خلاف مارچ کا اہتمام کر ے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: اسد الدین اویسی کی زیر قیادت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) 4یا5جنوری کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف حیدرآباد میں ایک مارچ کا اہتمام کرر ہی ہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے تین ممکنہ راستوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے،مارچ کے لئے پولیس سے اجازت طلب کی ہے۔

اویسی نے چہار شنبہ کے روز ٹویٹ کیا کہ انہوں نے مارچ کی اجازت کے لئے حیدرآباد پولیس کمشنر کو ایک در خواست دی ہے۔انہوں نے دارالسالم سے تین ممکنہ راستوں میں سے ایل،اے آئی ایم آئی ایم ہیڈ کوارٹر سے عید گاہ بلالی اور دوسرا،تاریخی چار مینار سے دھرنا چوک تک کی تجویز رکھی ہے۔اگر پولیس 4جنوری کو مجلس کو اجازت دیتی ہے،تو،یہ مختلف تنظیموں کے ذریعہ منصوبہ بند ”ایک ملین مارچ“سے ٹکرا ئے  گا۔

مشترکہ ایکشن کمیٹی (جے اے سی)،جس میں مختلف مسلم گوہوں پر مشتمل ہے،نے منگل کو کمشنر پولیس پر زور دیا کہ وہ 4جنوری کو ”نیکلیس روڈ پر ملین مارچ“کی اجازت دیں۔جے اے سی نے اصل میں 28دسمبر کو مارچ کا منصوبہ بنایا تھا،لیکن ولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس نے پولیس کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جے اے سی کے کنوینر مشتاق ملک نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت کہ ہے کہ وہ مارچ کی اجازت کے لئے نئی در خواست پر غور کریں۔چہار شنبہ کے روز اویسی کے ٹویٹ کے بعد،کچھ نیٹیزن نے اس سے اپیل کہ وہ ایک ملین مارچ کی منصوبہ بندی کریں اور 5جنوری کو اپنی پارٹی کی ریلی ملتوی کریں۔

اے آئی ایم آئی ایم نے ابھی تک احتجاجی مارچ کا اہتمام نہیں کیا ہے،تاہم،کئی دیگر مسلم گروہوں کے ساتھ،22دسمبر کو دارالسالم میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے لئے ایک بڑے پیمانے پر عوامی جلسہ منعقد کیا 25 کو رکن پارلیمنٹ اسد اویسی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کے لئے مسلم رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت کی،اور ریاست میں قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے عمل کو نہ چلانے کی چیف منسٹر سے اپیل کی۔

اس بیچ،اویسی نے حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار کے خلاف ”نازیبا زبان“استعمال کرنے پر ریاستی کانگریس کے سربراہ اتم کمار ریڈی کی سرزنش کی۔

28 دسمبر کو،سی اے اے،این آر سی،اور این پی آر کے خلاف اپوزیشن پارٹی نے منگل کو گورنر تاملیسائی سوندر راجن سے ملاقات کی تھی،انہوں نے سی ائے اے اور این آر سی کے خلاف ”ہندوستا ن بچائیں،آئین بچائیں“ ریلی کی اجازت سے انکار کرنے پر پولیس کمشنر کے برتاؤ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اتم کمار ریڈی کی سر براہی میں کانگریس کے وفد نے گورنر سے شکایت کی کہ پولیس اے آئی ایم آئی ایم کو اجازت دے رہی ہے،جو حکمران تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کی حلیف ہے۔انہوں نے کہا،یہاں تک کے آر ایس ایس کو بھی اجازت دی ئی کہ وہ کارکنوں کے ساتھ شہر میں مارچ کریں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے بار میں کانگریس قائد کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے اویسی نے ٹویٹ کیا کہ انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دارالسالم خود اے آئی ایم آئی ایم کی ایک بڑی جگہ ہے اور اس نے ایک ار اندرا گاندھی کے عوامی خطاب کی میزبانی بھی کی تھی۔اے آئی ایم آئی ایم کے سر براہ نے نظام آباد میں سی اے اے کے خلاف جلسہ عام میں شرکت کی دعوت کو مسترد کرنے پر کانگریس کے رہنما پر تنقید کی۔اویسی نے کہا ”وہ سی ا ے اے کے خلاف احتجاج کرنے میں اتنے پر جوش تھے کہ ان کی پارٹی نے نظام آباد میں شرکت کی ہماری دعوت سے انکار کر یا“۔