Friday, May 17, 2024
Homesliderاے پی الیکشن کمیشن نے ایک مخلوعہ نشست کے ضمنی انتخاب شیڈول...

اے پی الیکشن کمیشن نے ایک مخلوعہ نشست کے ضمنی انتخاب شیڈول کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی: آندھراپردیش اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ریاستی قانون ساز کونسل کی ایک مخلوعہ نشست کے ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو موپی دیوی وینکٹ رمنا کے استعفی کے سبب خالی ہوئی ہے۔ان کو حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کی جانب سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے بھیجا گیا۔موپی دیوی وینکٹ رمنا نے کونسل کے رکن کے طورپر ریاستی کابینہ میں نمائندگی کی تھی۔

اس نشست کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا تھا کیونکہ وہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔اس نشست کے ضمنی انتخاب کا اعلامیہ آئندہ ماہ کی 6تاریخ کو جاری کیاجائے گا اور 13مارچ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔رائے دہی 24اگست کو ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔اس نشست کے لئے حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے کئی دعویدار ہیں۔