Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگاے پی جے کلام ہوتے تو فخر کرتے ،اسرو کو بالی ووڈ...

اے پی جے کلام ہوتے تو فخر کرتے ،اسرو کو بالی ووڈ کی مبارک باد

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ انڈین اسپیس ریسرچ سینٹر (اسرو) کا چندریان۔2 مشن چاند پر اترتے وقت اپنے آخری لمحات میں بھلے ہی ناکامی سے دوچار ہوا ہو لیکن بالی ووڈ نے یک آواز میں سائنسدانوں کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے بہترین کاموں کو سلام پیش کیا ہے ۔

بالی ووڈ سائنسدانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ذکاوت و صلاحیت کو پورے ملک کو فخر ہے ۔ فلم اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کیا کہ کئی مرتبہ ہم اپنی منزل پر پہنچنا چاہتے ہیں لیکن نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ سب سے ضروری بات ہے کہ ہم ہدف کو پانے کے لئے نکل پڑے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے اور یقین ہے کہ ہم کرسکتے ہیں۔ہماری موجودہ صورت حال کبھی بھی ہماری منزل نہیں ہوسکتی۔ منزل ہمیشہ وقت اور یقین کے ساتھ ملتی ہے ۔ آپ پر فخر ہے اسرو۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کیا کہ آج ایک نیاسورج نکلا ہے ، چاند کو پھر پکڑیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ فخر کبھی شکست کا سامنا نہیں کرتا، ہمارا فخر ، ہماری فتح آپ پر فخر ہے اسرو۔

 للتا منگیشکر نے کہاہے کہ صرف رابطہ منقطع ہوا ہے ، عزم نہیں ٹوٹا ہے ۔ ہمت ابھی بہت بلند ہے ۔مجھے یقین ہے کہ ہمیں کامیابی ضرور ملے گی۔اداکار اکشے کمار نے اسرو کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تجربہ کے بغیر کوئی سائنس کا علم حاصل نہیں کرسکتا۔ کئی مرتبہ ہم کامیاب ہوتے ہیں اور کئی مرتبہ ہم سیکھتے ہیں۔ اسرو کے ان تجربہ کار سائنسدانوں کو سلام اور ہمیں امید ہے کہ چندریان۔2 جلد ہی چندریان۔3 کے لئے راستہ ہموار کرے گا۔ ہم جلد واپسی کریں گے ۔

اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ملک متحد ہے اور فخر اور امید ہے ، چندریان۔2 کے لئے اسرو کا شکریہ۔ بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اسرو کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ویل ان اسرو۔۔۔ ہمیں آپ پر فخر ہے ۔عمران ہاشمی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سوشل میڈیا صرف طاقت کے بارے میں ڈینگ مارتا ہے ، ایسے میں کمزوریوں اور ناکامیابیوں کے بارے میں اگلی نسل کو سیکھانے کا اہم ذریعہ ہے ۔ اگر آپ اپنی شکست سے سیکھتے ہیں تو آپ کچھ نہیں کھوتے ہیں۔ اسرو پر فخر ہے ۔

ارمان ملک نے کہا ہے کہ اگر اے پی جے کلام سر آج یہاں ہوتے ، وہ اسرو کے اس مشن پر حقیقت میں فخر کرتے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم گرتے ہیں، ہم اٹھتے ہیں اور ہم پھر سے کوشش کرتے ہیں اور زیادہ علم کے ساتھ جو غلطی ہوئی ان غلطیوں کا تدارک کرتے ہیں، اگلی مرتبہ ہم دوبارہ کوشش کریں گے ۔

واضح رہے کہ اسرو کا چندریان۔2 مشن کا لینڈر وکرم چاندر پر اترنے کا عمل جو پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے چل رہا تھا اور چاند کی سطح سے وہ2.1کلومیٹر کی دوری تک ٹھیک ٹھاک کام کررہا تھا لیکن اس کے بعد زمین پر واقع مرکز سے لینڈر کا رابطہ منقطع ہوگیا۔