Wednesday, May 22, 2024
Homesliderاے پی کے سابق وزیر وویکانند ریڈی قتل معاملہ۔سی بی آئی نے...

اے پی کے سابق وزیر وویکانند ریڈی قتل معاملہ۔سی بی آئی نے مکان کی تلاشی لی

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی: سی بی آئی جو اے پی کے سابق وزیر وویکانند ریڈی کے قتل معاملہ کی جانچ کررہی ہے،نے آج اس معاملہ کی جانچ کے حصہ کے طورپر ان کے مکان کی تلاشی لی۔قبل ازیں یہ سات رکنی ٹیم آج صبح کڑپہ سے پُلی ویندلہ پہنچی  تاکہ اس معاملہ کی جانچ کی جاسکے۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے پُلی ویندلہ میں ڈی ایس پی کے دفتر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔

اس ٹیم نے 15مارچ2019کو پولیس کی جانب سے درج کردہ معاملہ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں کی جانچ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے اس معاملہ میں پہلے ہی 1300افراد بشمول سیاستدانوں،وائی ایس آرکانگریس اور تلگودیشم کے لیڈروں سے پوچھ گچھ کی۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے جانچ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور بعد ازاں وویکانند ریڈی کے مکان پہنچے جہاں انہوں نے دوسرے دن بھی تلاش جاری رکھی۔انہوں نے مکان کے باتھ روم اور بیڈرومس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔بعد ازاں اس ٹیم کے ارکان نے مقتول وویکانند ریڈی کی اہلیہ سے بھی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے ان کا اندراج کیا۔اس موقع پر پُلی ویندلہ بلدیہ کے سروئیر نے مکان کی پیمائش کا کام کیا۔ٹیم نے مکان اور کھڑکیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔