Wednesday, May 22, 2024
Homesliderاے پی کے سابق وزیر کے مکان کا سی بی آئی نے...

اے پی کے سابق وزیر کے مکان کا سی بی آئی نے معائنہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

 سی بی آئی نے ہائی کورٹ کی ہدایت پر اے پی کے سابق وزیر وائی ایس وویکانند ریڈی کے قتل معاملہ کی جانچ جاری رکھی ہے۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے جانچ کے حصہ کے طورپر ضلع کڑپہ کے پُلی ویندلہ میں واقع سابق وزیرکے مکان کا معائنہ کیا۔بعد ازاں ان عہدیداروں نے پُلی ویندلہ میں ڈی ایس پی کے دفتر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔وویکانندریڈی،متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی بھائی تھے جن کا گذشتہ سال 15مارچ کو پُلی ویندلہ میں واقع ان کی قیامگاہ پربڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کردیاگیا تھا۔اے پی ہائی کورٹ کی رولنگ کے چارماہ بعد جانچ ایجنسی نے اس معاملہ کی جانچ شروع کی۔

ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی سی بی آئی کو جانچ حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔تاحال تقریبا1300مشتبہ افراد سے ایس آئی ٹی نے پوچھ گچھ کی ہے۔تین مشتبہ افراد کا نارکو انالائسس ٹسٹ کروایا گیا تاہم جانچ کرنے والے عہدیدار اس معاملہ میں اصل قاتلوں کی نشاندہی نہیں کرسکے۔وویکانند ریڈی کی دختر سنیتا نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کروانے کی ہدایت دینے کی خواہش کی تھی۔عدالت نے 11مارچ کو یہ معاملہ سی بی آئی کے حوالے کردیاتھا۔