Tuesday, May 21, 2024
Homesliderبابری مسجد انہدام کیس: سی بی ائی کی عدالت نے تمام ملزموں...

بابری مسجد انہدام کیس: سی بی ائی کی عدالت نے تمام ملزموں کو بری کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

26 دسمبر 1992 کے بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے تمام 32 ملزموں کو بری کردیا ہے.

2000 صفحات پر مشتمل آرڈر کو پڑھتے ہوئے سی بی آئی کے جج سریندر کمار یادو نے 27 سالہ بابری مسجد انہدام کیس کے تمام ملزموں کو بری کر دیا. عدالت نے مشاہدہ کیا کہ انہدام پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا اور شواہد مضبوط نہیں ہیں۔

کیس سے بری ہونے والے افراد میں سابق نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی، سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی، اما بھارتی، سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ اور مہانت نعتیہ گوپال داس شامل ہے۔

سی بی ائی کی خصوصی جج ایس کے یادو میں اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ مسجد کا انہدام پہلے سے طے شدہ نہیں تھا اور ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی سمیت دیگر قائدین نے غیر قانونی عناصر کے ذریعے انہدام کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

عدالت نے مزید کہا کہ سی بی آئی گزشتہ 28 سالوں سے 32 ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے، اور عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت میں پیش کی جانے والی ویڈیو ریکارڈنگ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

فیصلہ سنائے جانے پر 32 میں سے 26 ملزمان خصوصی عدالت میں موجود تھے جب کہ ایم ایم جوشی، اما بھارتی، ستیش پردھان، گوپال داس، کلیان سنگھ صحت اور عمر کی بنا پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔