Friday, April 26, 2024
Homeاسپورٹسبالاکوٹ فضائی حملے پر فلم بنانے کی تیاریاں

بالاکوٹ فضائی حملے پر فلم بنانے کی تیاریاں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں پر فصائی حملہ کیا۔ اس حملے میں فضائیہ نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا ت۔ اس واقعہ کو جلد ہی بڑے پردے پر پیش کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور اب  بالاکوٹ فضائی حملے پر فلم بننے والی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق فلم انڈسٹری کے چار بڑے ہدایت کار اور فلمساز نے مل کر اس موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی سیریز کے سربراہ بھوشن کمار، فلمساز مہاویر جین، ہدایت کار ابھشیک کپور اور فلمساز ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی مل کر اس فلم کو بنائیں گے۔خبر کے مطابق یہ پراجیکٹ ابھی ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور فلم کی شوٹنگ سال کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ پراجیکٹ فلم ساز افراد کی جانب سے ہندوستانی فضائیہ کو ستائش کرنے اور عزت دینے کی ایک کوشش ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، فلم کی کمائی کا بڑا حصہ سیکورٹی فورس کے امدادی فنڈ میں جائے گا۔ فی الحال اس فلم کی کاسٹنگ جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کے کئی بڑے سوپر اسٹار اس فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

خبر ہے کہ انڈین موشن پکچرس پروڈیوسرس اسو سی ایشن (آئی ایم پی پی اے) سے نام  رجسٹر کروانے کے لیے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ اس میں بالاکوٹ، پلوامہ: دی ڈیڈلی اٹیک، سرجیکل اسٹرائیک، 2.0، وار روم، ہندوستان ہمارا ہے اور ہاؤ اِز دی جوش جیسے ٹام  شامل ہیں۔

اور امید کی جارہی ہے کہ  یہ فلم ابھشیک کپور کی ہدایت میں بنے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ’اُری، دی سرجیکل اسٹرائیک‘ فلم بنی تھی جو سرجیکل اسٹرائیک پر مبنی ہے۔ اس فلم سے بی جے پی نے خوب سیاسی فائدہ اٹھایا۔ نریندر مودی سے لے کر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور کئی وزیر بھی اس فلم کے ڈائیلاگ کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مودی کی زندگی پر بھی ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔ اس فلم میں مودی کے کردار میں وویک اوبرائے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں گودھرا واقعہ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی خبریں ہیں کہ گودھرا کو پردے پر دکھانے کے لیے ٹرین کی ایک پوری بوگی کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔