Tuesday, May 21, 2024
Homesliderبالی ووڈ مجھے برداشت نہیں کرسکتا

بالی ووڈ مجھے برداشت نہیں کرسکتا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ مہیش بابو کو تلگو سنیما کا سوپر اسٹار مانا جاتا ہے۔ ان کی فلمیں تلگو میں ہوسکتی ہیں لیکن انہیں پین انڈیا فلموں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ساؤتھ کے سوپر اسٹار حال ہی میں ادیوی شیش اسٹارر فلم میجر کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ خبروں کی زینت بنے جس پر ان کی بالی ووڈ میں آمد پھر موضوع بحث رہی لیکن انہوں نے اس کا جواب دے دیا ۔ فلم میجر  کو مہیش بابو کی پروڈکشن جی ایم بی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس لیے وہ اس ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے۔

اس دوران انہیں ایک بار پھر بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے کہا گیا اور ایک بار پھر مہیش بابو نے اس کا جواب دیا۔ اداکار نے کہا کہ بالی ووڈ ان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔مہیش بابو نے ٹریلر لانچ پریس کانفرنس میں کہامیں ہمیشہ تلگو فلمیں کرنا چاہتا تھا اور چاہتا تھا کہ پورے ہندوستان کے لوگ ان فلموں کو  دیکھیں اور اب جب یہ ہو رہا ہے تو میں بہت خوش ہوں۔ میری ہمیشہ سے یہ پختہ رائے رہی ہے کہ میری طاقت تلگو فلمیں ہیں اور جس جذبات کو میں سمجھتا ہوں وہ تلگو فلم کا جذبہ ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں مغرور لگ سکتا ہوں، مجھے ہندی میں بہت ساری پیش کش آئی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھے برداشت نہیں کر سکتے۔ میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ تلگو سنیما میں مجھے جو اسٹارڈم اور پیار ملا ہے، میں نے کبھی دوسری انڈسٹری میں جانے کا نہیں سوچا تھا۔ میں نے ہمیشہ سوچا کہ میں یہاں فلمیں کروں گا اور وہ بڑی ہٹ ہوں گی جو ہندوستان بھر میں دیکھی جائیں گی  اور میرا یقین اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ میں اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا۔ان کی اشارہ پشپا اور کے جی ایف 2 کی کامیابی کی طرف تھا ۔مہیش بابو نے پہلے بھی اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں ہر جگہ خود کو دکھانے کے لیے ہندی فلمیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ویسے اداکار کی فلم سرکارو واری پاٹا 12 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔