Thursday, May 9, 2024
Homesliderبالی ووڈ میں دوسرے درجہ کا کردار نہیں کروں گا

بالی ووڈ میں دوسرے درجہ کا کردار نہیں کروں گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدآباد ۔ الو ارجن نے پشپا دی رائز میں اپنے طاقت سے بھرے انداز اور شاندار  اداکاری  سے نہ صرف جنوبی فلمی صنعت میں بلکہ دوسروں میں بھی نیا جذبہ  پیدا کیا۔ جس دن سے میکرز نے پشپا دی رول کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے، ان کے مداح فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ میڈیا کی سرخیوں کو گرماتے ہوئے، نہ صرف فلم بلکہ اداکار کے بارے میں بھی کئی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ حال ہی میں، الو ارجن انڈیا ٹوڈے کےصفحہ اول  پر نمایاں ہوئے اور مصنفین کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ ڈیبیو پر اپنے خیالات کے بارے میں بات کی۔

یہ جانا جاتا ہے کہ الو ارجن نے طویل عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت ساری پیشکشیں ملی ہیں، لیکن کسی چیز نے انہیں پرجوش نہیں کیا اور کوئی کہانی انہیں متاثر نہیں کرسکی ۔ اب مصنفین سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہابالی ووڈ ان کے کمفرٹ زون سے باہر ہے لیکن ایک بار ضرورت پڑنے پر، میں  اپنا خیال تبدیل بھی کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندی میں ملٹی سٹاررز نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے ان کے کردار کو پس پشت ڈال دیا جائے گا اور مزید کہا کہ چونکہ وہ ٹالی ووڈ میں ٹاپ اسٹار ہیں اس لئے وہ کوئی ملٹی ا سٹارر کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ کوئی معاون کردار نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ٹالی ووڈ میں ایک مرکزی کردار ہیں اور وہ اس کے علاوہ کوئی اور کردار کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے اور انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ سے ان کے پاس آنے والے بھی اس سے واقف ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ جنوبی ہند فلم دنیا کے کئی اسٹارس اور بڑے اداکار نے بالی ووڈ میں بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا لیکن ان فلموں میں جنوبی ہند کے سوپر اسٹارس کو بالی ووڈ کے اداکار کے برعکس دوسرے درجہ کا کردار دیا گیا تھا ۔