Tuesday, May 21, 2024
Homesliderباگ بیش کا تجربہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا:مندھانا

باگ بیش کا تجربہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا:مندھانا

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی با صلاحیت بیٹر اسمرتی مندھانا نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی ساتھی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کے موجودہ ایڈیشن میں کھیلنے سے انہیں 2022 نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ملے گی۔آسٹریلیا کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی سیریز مکمل ہونے کے بعد جملہ آٹھ ہندوستانی خواتین کرکٹرز اس سیزن میں مختلف ٹیموں کے لیے ڈبلیو بی بی ایل میں کھیل رہی ہیں۔

مندھانا نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس سال ہمارے پاس ایک موقع موجود تھا اورہم پہلے ہی یہاں موجود تھے اور اپنا 14 دن کا قرنطینہ کرچکے ہیں۔ واپس جانے کے بجائے ٹھہرنا اورکچھ اورکرکٹ کھیلنا بہتر ہے۔ہمارے پاس ایک ورلڈ کپ آنے والا ہے اور ہمارے ملک میں (بگ بیش لیگ) نہیں ہے، لہذا یہ ایونٹ آٹھ لڑکیوں کے لئے فائدہ مند اور بہت تجربہ حاصل کرنے کا موقع ہوگا ۔ سڈنی تھنڈر کے اوپنر نے کہا کہ جب ہم ہندوستان کے لیے واپس آئیں گے تو یقینی طور پریہ تجربہ شمار کریں گے۔

مندھانا کے علاوہ جو اس وقت آئی سی سی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود ونڈے بیٹر ہیں، دیپتی شرما (سڈنی تھنڈر)، شفالی ورما اور رادھا یادیو (سڈنی سکسرز)، جمائمہ روڈریگس اور ہرمن پریت کور (میلبورن رینیگیڈز)، وکٹ کیپر ریچا گھوش (سڈنی) اور لیگ اسپنر پونم یادو (برسبین ہیٹ) اس سیزن میں ڈبلیو بی بی ایل میں کھیلنے والے دیگر ہندوستانی ہیں۔مندھانا نے کہا کہ سڈنی تھنڈر میں ان کی ٹیم کے ساتھی جو ڈبلیو بی بی ایل کے آغاز سے قبل ملٹی فارمیٹ کی سیریز کے دوران ان کے حریف تھے، ان کا انتہائی شاندار خیرمقدم کر رہے تھے۔

یادرہے کہ حالیہ دنوں میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی سیریز کھلی تھی جس میں مندھانا نے ڈے نائیٹ ٹسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے علاوہ محدوود اوورس کی کرکٹ میں بھی نصف سنچری اسکور کی تھی ۔اب آئندہ سال جب ٹیمیں نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلیں گی تو ہندوستان کےلئے مندھانا پھر ایک مرتبہ اہم کھلاڑی ہوں گی جن سے قومی ٹیم کو خاص کر بہتر شروعات کی امید رہے گی کیونکہ وہ ائیں ہاتھ کی بیٹر ہیں۔