Sunday, May 12, 2024
Homesliderبتوکما ساڑیوں کی پہلی مرتبہ گھر گھر پہنچ کر تقسیم

بتوکما ساڑیوں کی پہلی مرتبہ گھر گھر پہنچ کر تقسیم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بتوکما ساڑیوں کے گھر گھر تقسیم شروع ہوئی ہے ۔ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے تناظر میں پہلی بار مستحقین کو ان کی دہلیز پر ساڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ ریاست میں 18 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو ایک کروڑ سے زائد ساڑیاں تقسیم کرنے اور ریاست میں سفید راشن کارڈ رکھنے کے لئے 317.81 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔

 یہ ساڑیاں 287 مختلف ڈیزائنوں میں تیار کی گئیں ہیں جن کے ساتھ سونے اور چاندی کے رنگ کی زری کا کام کیا گیا ہے۔ 2017 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے گذشتہ چار سال میں چار کروڑ بتوکما ساڑیوں کی تقسیم کے لئے حکومت نے مجموعی طور پر 1033 کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں۔ ریاست میں 26ہزار  پاور لوموں کے ذریعہ تقریبا 30 لاکھ میٹر کپڑا تیار کیا تھا۔ بتوکما ، تلنگانہ کا پھولوں کا تہوار دسہرا کے آس پاس منایا جاتا ہے۔

 خواتین خاص طور پر ترتیب دیئے گئے پھولوں کے گرد گاتی اور ناچتی ہیں۔ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا نو روزہ لوک میلہ ریاست کی بھرپور ثقافتی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ ریاستی حکومت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے اور بتو کما ، رمضان اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر ریاست کی تمام خواتین کو ساڑیاں تحفے میں دے جاتی ہیں ۔

یاد رہے کہ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کےلئے کئی ایک اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس وجہ سے ہی پہلی مرتبہ بتوکما ساڑیوں کی تقسیم محلے کے منتخب مقامات کی بجائے گھر گھر پہنچ کر تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ ساڑیوں کے حصول کے لئے عوامی اجتماع نہ ہو اور وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ختم ہوجائے ۔