Saturday, May 18, 2024
Homesliderبجرنگ دل کارکن کا قتل کرناٹک شہر شیو موگا میں کشیدگی

بجرنگ دل کارکن کا قتل کرناٹک شہر شیو موگا میں کشیدگی

- Advertisement -
- Advertisement -

شیو موگا (کرناٹک)۔ کرناٹک کے فرقہ وارانہ طور پر حساس شہر شیو موگا ضلع میں بجرنگ دل کے 23 سالہ کارکن کے قتل کے بعد ممنوعہ احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں اور پیر کو اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تشدد کے ایک واقعے کی اطلاع کے بعد ریاست بھر میں محکمہ پولیس سخت چوکنا  ہے۔ بڑے پیمانے پر تشدد کے خوف سے شیموگا شہر کو پولیس کے قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بجرنگ دل کارکن جس کی شناخت ہرشا کے نام سے ہوئی ہے اتوار کی دیر رات بھارتی کالونی کے روی ورما اسٹریٹ کے قریب بے دردی سے مار دیا گیا۔

 ہرشا ایک درزی تھا اور ضلع میں پرکنڈہ سہکاریا درشی (کوآرڈینیٹر) کے عہدے پر فائز تھا۔ ایک کار میں آئے افراد  نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ اگرچہ ہرشا کو میگن اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہرشا بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔ وہ گنیش کے تہواروں اور ویسرجن کی تقریب میں سب سے آگے ہوا کرتا تھا۔ واقعہ کے فوری بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ ہرشا نے مبینہ طور پر کسی دوسرے مذہب کی توہین کرتے ہوئے ایک پوسٹ ڈالی تھی اور اس کے خلاف دوڈاپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ اسے دھمکی آمیز کالز آرہی تھیں۔ قتل کے بعد ہزاروں ہندو کارکنان میگن اسپتال کے قریب جمع ہوگئے اور پولیس کو صورتحال کو سنبھالنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 ضلع کے سگہٹی علاقے سے پتھراؤ کے واقعات کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی پی (ایسٹ) تیاگراجن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) لکشمی پرساد صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچے۔ ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے اور پولیس نے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شیموگا کے سگہٹی میں تین بائک اور ایک مال گاڑی کو نذر آتش کر دیا گیا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے کہا، 23 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ میں نے شیوموگا کا دورہ کیا اور میں نے اس کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ میں نے اس کے والدین اور بہن کو یقین دلایا ہے کہ میں گئے شخص کو واپس نہیں لا سکتا، لیکن قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔