Tuesday, May 14, 2024
Homesliderبحران سے پریشان لبنان میں فٹبال کی جلد واپسی متوقع

بحران سے پریشان لبنان میں فٹبال کی جلد واپسی متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

بیروت: اس بات کا امکان نہیں ہے کہ دنیا میں کہیں بھی 2020 کو امیدوں کی نگاہ سے دیکھا جائے  لیکن لبنان کے پاس امید کی ایک کرن ہے لبنان میں فٹبال کی جلد واپسی کیونکہ سالوں سے ہونے والے بحران کا انہیں خاتمہ عنقریب دیکھائی رہا ہے۔

لبنان نہ صرف کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نبردآزما رہا ہے بلکہ اگست میں بیروت میں ہوا دھماکے نے نہ صرف دارالحکومت کو تباہ کردیا بلکہ شدید معاشی پریشانیوں اور اس ملک کی کرنسی کے خاتمے میں بھی اضافہ کیا۔ ان مشکل حالات میں لبنانی عوام کو ملک کی معیشت میں بہتری اوربہتر حکومت کے ساتھ پسندیدہ کھیل لبنان میں فٹبال کی واپسی کی امید ہے۔

لبنانی فٹبال ٹیم گذشتہ سال 2022 ورلڈ کپ کے چار کوالیفائروں میں سے آٹھ پوائنٹس لے کر ٹورنمنٹ کا اختتام کیا تھا۔ اکتوبر میں سری لنکا اور ترکمانستان کے خلاف کامیابی  کے بعد جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے خلاف اس کے مقابلے ڈرا ہوئے تھے۔ اس کے بعد ترکمانستان سے صرف ایک مقام سے پیچھے رہ گیا تھا ۔ اگلے اور آخری مرحلے میں جگہ کا خواب زندہ تھا۔

پھرکورونا آیا اور مزید کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ سیاسی اور معاشی پریشانیوں کی وجہ سے جنوری میں2019-20 لیگ سیزن معطل رہا لیکن اب امید کی جارہی ہے کہ لبنان میں جلد ہی فٹبال کی واپسی ہوگی۔