Saturday, May 18, 2024
Homesliderبرازیل میں کورونا کی ویکسین کے تجربات کا آغاز

برازیل میں کورونا کی ویکسین کے تجربات کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

برازیلا: برازیل میں صحت کی ریگولیٹری اتھارٹی نے امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تجرباتی ویکسین کے آخری مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے۔ برازیل میں کورونا دوا ساز کمپنی کی ذیلی کمپنی جینسن ویکسین کا تجربہ برازیل کے سات ریاستوں میں سات ہزار سے زائد رضاکاروں پر کرے گی۔یہ پوری دنیا میں اس ویکسین کے 60 ہزار رضاکاروں پر ہونے والے تجربے کا حصہ ہے۔

ہیلتھ ریگولیٹر انویسا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹرائلز ویکسین کی منظوری سے پہلے بڑے پیمانے پر انسانوں پر تجربے کا حصہ ہے۔انویسا کے ایک عہدیداد گسٹاؤن منڈس نے  اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ویڈیو میں کہا کہ  ملک میں ایک اور ویکسین پر تحقیق کی منظوری دی گئی ہے جو کہ بہت ہی اہم پیش رفت ہے۔

چونکہ بزازیل میں کورونا اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے برازیل کورونا کی ویکسین کے ٹسٹنگ کے لیے ایک اہم ملک بن گیا ہے۔جنوبی امریکہ کا ملک کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کے حساب سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے علاہ برازیل نے تین مزید ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے جنہیں آکسفورڈ یونیورسٹی دوا ساز کمپنی آسٹرا ذنیکا، چین کی کمپنی سینووک بائیو ٹک اور فائزر کی مدد سے تیار کر کی ہے۔دوسری جانب امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو روڑ 21 لاکھ 36 ہزار 954 ہوگئی ہے۔

اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک سات لاکھ 80 ہزار 908 افرا جان کی بازی ہار چکے ہیں۔وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ہے جہاں اب تک 54 لاکھ 82 ہزار 416 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 821 ہوگئی ہے۔

برازیل میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان  تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان  میں وبا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 52 ہزار 888 ہوگئی ہے۔ ہندوستان  میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 67 ہزار 253 ہوگئی ہے۔