Saturday, May 18, 2024
Homesliderبرازیل کے امیزون 1اور 20سٹلائیٹس ،اسرو کو کی سی آرکی مبارکباد

برازیل کے امیزون 1اور 20سٹلائیٹس ،اسرو کو کی سی آرکی مبارکباد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل)کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو آندھرا پردیش  کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔ خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی۔سی 51کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس کو 10.23بجے چھوڑاگیا۔ پی ایس ایل وی سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے ۔

امیزون1اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہے جو ہندوستان سے چھوڑاگیا۔امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے ۔اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2ٹی ڈی،آئی این۔اسپیس کے چار اورایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15سٹلائیٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے ۔پی ایس ایل وی۔سی51امیزون 1،محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے ۔سال 2021میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے ۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر  کے چندرشیکھرراو نے پی ایس ایل وی سی 51کوکامیابی کے ساتھ چھوڑنے پر اسرو کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل وی سی 51پہلا کمرشیل سٹلائیٹ ہے ۔اسرو نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی سرکردہ خلائی جانچ ایجنسی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی ممالک نے تکنیکی ضرورت کیلئے اسرو کا انتخاب کیا ہے ، اس سے ہمارے ملک کی آمدنی اورساکھ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں،انجینئرس، تکنیکی عملہ اور ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔