Wednesday, May 15, 2024
Homesliderبرطانیہ سے آنے والے نئے کرونا وائرس سے حیدرآباد بھی متاثر

برطانیہ سے آنے والے نئے کرونا وائرس سے حیدرآباد بھی متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: برطانیہ واپس آنے والے افراد  میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے دوافراد   نئے کورونا وائرس بی 1.1.7 کے مثبت تنائج آئے ہیں   جس کے بعد یہ توثیق ہوگئی ہے کہ تلگو ریاستوں میں بھی برطانیہ کے نئے کورونا وائرس سے داخلہ لے لیا ہے ۔نیا وائرس جس کی اطلاع برطانیہ میں پہلی بار دی گئی تھی یہاں سے واپس آنے والے  دونوں افراد کے نمونوں کو سنٹر فار سیلولر اور مالیکیولر بیالوجی (سی سی ایم بی) میں لیا گیا۔

 وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)  نئی دہلی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ،مجموعی طور پر  ہندوستان بھر سے برطانیہ سے آنے والے  چھ مسافروںمیں نئے وائرس کی موجودگی کی مثبت رپورٹ ملی ہیں ۔ کورونا وائرس کے نئےنمونوں سے متاثر ہونے  والے چھ افراد میں سے تین  نیمگنس ، بنگلور میں  تین، سی سی ایم بی  حیدرآباد میں دو اور ایک پونے کے این آئی وی میں  رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں برطانیہ سے واپس آنے والے متاثرہ فرد کو سرکاری دواخانے  میں خصوصی قرنطینہ  وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ریاستی صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے  کہ مثبت رپورٹ آنے کے بعد اس متاثرہ  شخص کے قریبی رابطے میں آنے والے افراد  پہلے ہی قرنطینہ میں ہیں اور ان کی صحت کی صورتحال پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

 برطانیہ ، ڈنمارک ، نیدرلینڈس ، فرانس ، اٹلی ، اسپین ، سوئٹزرلینڈ ، سویڈن ، فن لینڈ ، آئرلینڈ ، جرمنی ، آئس لینڈ ، بیلجیم ، جنوبی کوریا ، سنگاپور ، جاپان ، ہانگ سمیت 20 سے زیادہ ممالک میں نئے  کورونا وائرس  کی شناخت پہلے ہی ہوچکی ہے جبکہ برطانیہ سے شروع ہونے والے اس نئے وائرس سے  ہانگ کانگ ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، اسرائیل ، لبنان اور ہندوستان بھی اب متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔