Friday, May 10, 2024
Homesliderبرقی سربراہی منقطع ہونے سے دلہنیں  بدل گئیں ، دوسرے دن صحیح...

برقی سربراہی منقطع ہونے سے دلہنیں  بدل گئیں ، دوسرے دن صحیح دولہوں سے شادی

- Advertisement -
- Advertisement -

اجین ۔ موسم گرما میں برقی سربراہی منقطع ہونا ایک معمول کا مسئلہ ہے اور برقی سربراہی نہ ہونے کی وجہ سے کئی ایک کام روک جانا یہ ان میں خلل پڑنا ہندوستان میں زندگی کی ایک حصہ ہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ برقی سربراہی منقطع ہونے سے شادی کسی دوسرے مرد سے ہوگئی ؟ جی ہاں برقی سربراہی میں رکا وٹ کی وجہ سے شادی دولہے سے ہونے کی بجائے کسی اور شخص سے ہوگئی ۔

تفصیلات کے بموجب  مدھیہ پردیش کے ایک دیہی علاقے سے ایک عجیب و غریب واقعہ کی اطلاع دی گئی ہے، علاقے میں بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے دو دلہنوں کی شادی غلط دولہے سے ہوگئی ۔ اندھیرے میں منتروں کا تبادلہ کرتے ہوئے عجیب واقعہ پیش آیا۔دو بہنوں کی شادی اصل دولہے کے بجائے غلط دولہے سے ہونے گھر والوں کے علم میں اس وقت آیا جب دلہنیں اپنے سسرال کے گھر پہنچیں۔ دلہن کے اس تبدیلی  کو دیکھ کر سسرال والے اور مہمان دنگ رہ گئے جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ کے درمیان بڑا جھگڑا ہوگیا۔ تاہم بعد میں دونوں خاندانوں میں ایک معاہدہ ہوا اور شادی کی تقریب کے دوران غلطی کو درست کیا گیا ۔

 یہ واقعہ اجین ضلع کے اسلانہ گاؤں میں اس وقت پیش آیاجب رمیش لال کی دو بیٹیاں نکیتا اور کرشمہ کی شادی مختلف خاندانوں کے دو نوجوانوں ڈانگوارا بھولا اور گنیش سے ہورہی تھی چونکہ دلہنیں پردے میں تھیں اور برقی  نہیں تھی، اس لیے چیزیں گھل مل گئیں، کیونکہ دونوں دلہنوں کا لباس ایک جیسا تھا۔ اس لیے شادی کی رسومات کے دوران اس دلہن تبدیلی  کا کسی کو علم نہیں ہوا۔ شادی کے پنڈت نے دولہے کو بھی بدلی ہوئی دلہنوں کے ساتھ چکر لگانے کے لیے ملوایا اس تبدیلی  کا اندازہ بعد میں ہوا جب دولہے اپنی دلہنوں کو گھر لے گئے۔ تھوڑی دیر کے جھگڑے کے بعدسمجھوتہ ہو گیا۔ دولہا اور دلہن کو اگلے دن ایک بار پھر شادی کی  تقریب انجام دینے کو کہا گیا اور اس دولہن  تبدیل ہونے کی غلطی کا ازالہ کیا گیا ۔