Friday, May 17, 2024
Homesliderبرڈ فلو نے مزید 8 ریاستوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا

برڈ فلو نے مزید 8 ریاستوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان میں اس وقت برڈ فلو تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب ملک کی 8 ریاستوں اترپردیش، دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلوکے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ریاست ہریانہ کے پنچکولہ کے دو پولٹری فارموں، مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ، اگر اور ودیشہ اضلاع میں باہر سے آنے والے پرندوں، اترپردیش میںکانپور نامیاتی پارک، راجستھان کے پرتاپ گڑھ اور دوسہ اضلاع میں برڈ فلو پھیلنے کے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

متعلقہ محکمہ نے ریاستوں کو وبا سے بچاؤ کے لئے ضروری رہنما اصول جاری کئے ہیں۔چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں پولٹری اور پرندوں کو مارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہاں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے معائنہ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔دہلی کی سنجے جھیل میں پہلے بطخوں کو مارنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے علاوہ نمونے جانچ کے لئے جالندھر بھیجے گئے تھے ۔ پارکوں اور جھیل میں مردہ پائے جانے والے کووں اور بطخوں کی جانچ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے ۔

یہاں ملنے والی اطلاعات کے مطابق برڈ فلو کی مردہ کووں اور بطخوں کے آٹھ نمونوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔دریں اثناءسنجے جھیل میں مردہ پائی گئی بطخ اور اور میور وہار پارک کے کووں میں برڈ فلو پایاگیا ہے ۔دہلی حکومت نے ریاست میں برڈ فلو کے خدشے سے 9 جنوری کو مشرقی دہلی کی مرغ منڈی کو دس دن کے لئے بندکردیا ہے اور زندہ پرندوں کو منتقل کرنے پر پابندی عائدکردی تھی۔

چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی حکومت برڈ فلو سے متعلق تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ۔ گھبرانے یا پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔مہاراشٹر کے ممبئی، تھانہ، داپولی، پربھنی اور بڑ اضلاع میں مردہ کوے ملے ہیں جن کو جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیاگیا ہے ۔ شمالی ریاست کیرالہ میں مرغیوںکو مارکا کارروائی مکمل کی جارہی ہے ۔ کیرالہ کے علاوہ، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ماہرین کی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے ۔ریاستوں سے برڈ فلو کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔