Wednesday, May 15, 2024
Homesliderبرڈ فلو کا خوف، حیدرآباد میں بکرے کے گوشت کی قیمت میں...

برڈ فلو کا خوف، حیدرآباد میں بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ایسا لگتا ہے کہ برڈ فلو کا خوف شہرحیدرآباد میں بکرے کے گوشت کی دکانوں کے مالکان کے لئے ایک نعمت بن گیا  ہے، کیونکہ چکن اور انڈوں کی مانگ خدشات کی نذر ہوگئی ہے  لہذا بکرے  کے گوشت کی دکانوں کے مالکان نے قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔

اتوار کے دن ویسے  تو معمول کے برعکس  بکرے کی گوشت کی دکانات پر بہت سے ہجوم رہتا ہے لہذا اس اتوار کو برڈ فلو کے خوف کے سائے تلے گوشت کی دکانوں کے مالکان نے مٹن کو 740 روپے فی کلو اور بغیر ہڈی مٹن کو 840 روپے فی کلو میں فروخت کیا ۔ پچھلے ہفتے کی قیمت 700 روپے فی کلوتھی۔ حالیہ کچھ دن کے دوران دکان کے مالکان نے شہر کے بہت سارے علاقوں میں مٹن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ کچھ علاقوں میں ہڈی کے بغیر مٹن 960 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

جب سے ملک کے کچھ حصوں میں برڈ فلو سے متعلق خبریں آئی  ہیں اورباربار یہ کہنے کے باوجود کہ تلنگانہ اس سے متاثر نہیں ہورہا ہے اس کے باوجود مٹن کی مانگ میں اضافے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ یوسف گوڑہ میں گوشت کی دکان کے مالک نے کہا ہے  کہ متعدد خاندانوں نے مرغی کے مقابلے میں مٹن کو ترجیح دینا شروع کردیا ہے اور اسی کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم مٹن 740 روپے کلو میں اور خیمہ 840 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

موتی نگر میں ایک اور گوشت کی دکان کے مالک نے کہا ہے کہ، چینگی چیریلہ ، ضیائ گوڑا ، عنبرپیٹ اور دیگر علاقوں میں بھی ہول سیل مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پچھلے مئی میں جب اسی طرح کی صورتحال غالب آ گئی تھی تو محکمہ اور جی ایچ ایم سی کے ویٹرنری سیکشن نے خوردہ دکانوں میں گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ یہ کارونا وائرس کے تناظر میں مرغی کے استعمال سے متعلق خدشات کی وجہ سے گوشت کی طلب میں کافی اضافہ ہونے کے بعد کی صورت حال تھی ۔