Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبرگر کھانے سے ذہنی تناؤ میں اضافہ

برگر کھانے سے ذہنی تناؤ میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد – ۔12 مارچ ۔ کیا آپ خود کو ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار محسوس کرتے ہیں تو اس کا سبب وہ برگر یا فرنچ فرائز ہو سکتے ہیں جنہیں آپ بہت زیادہ شوق سے کھاتے ہیں۔ انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق جنک فوڈ آپ کو ڈپریشن سمیت مختلف دماغی و نفسیاتی مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔

اس سے قبل کئی مرتبہ اس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے کہ جنک فوڈ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ تاہم اب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ جنک فوڈ کا استعمال عمر، جنس اور ازدواجی حیثیت سے قطع نظر ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر جم ای بانتا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس بات پر جامع تحقیق کی جائے کہ مختلف غذائیں ذہنی صحت پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی بیماریوں کا شکار افراد کو دوا اورکاونسلنگ کے ساتھ ساتھ صحت مند غذاؤں کی طرف راغب کرنے کی بھی ضرورت ہے۔