Saturday, May 11, 2024
Homesliderبغیر اجازت حج مقامات میں داخلہ پر دس ہزار ریال جرمانہ

بغیر اجازت حج مقامات میں داخلہ پر دس ہزار ریال جرمانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: بغیر اجازت حج مقامات میں داخلہ پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ 19 جولائی 28 ذی قعدہ سے 2 اگست 12 ذی الحجہ کے درمیان جو بھی بغیر حج اجازت نامے کے بغیر منی عرفات اور مزدلفہ جائے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

 بیان میں کہا گیا کہ ایک سے زیادہ  خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نےکہا کہ شاہی فرمان کے بموجب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر و حفاظتی اقدامات کے تحت بلا اجازت حج مقامات پر جانے والوں پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہی ہدایت کے مطابق اس سال حج موسم کو نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج ہدایات کی پابندی کریں۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیکیورٹی عہدیدار منی، عرفات اور مزدلفہ جانے والے تمام راستوں اور شاہراہوں پر ڈیوٹی دیں گے۔ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس حج کا اجازت نامہ نہیں ہوگا اسے 28 ذی قعدہ سے 12 ذی الحجہ 1441 ھ کے درمیان حج مقامات پر جانے سے روکا جائےگا اور پابندی کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔