Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبنڈارو دتاتریہ نے ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا

بنڈارو دتاتریہ نے ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

شملہ: بی جے پی کے سینئیر رہنما اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے چہارشنبہ کو یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ لیکن متاثر کن تقریب میں ہماچل پردیش کے 27گورنر کے طور پر حلف لیا۔ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس دھرم چند چودھری نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر،ان کی اہلیہ وسنتھا بھی موجود تھے۔

گورنر کو متاثر کن گارڈ آف آنر بھی دیا گیا،چیف سکریٹری ڈاکٹر شریکانت بلدی نے تقرری کے دستاویز پڑھ کر سنایا۔گورنر کے سکریٹری راکیش کنور نے چارج سرٹفکیٹ پر گورنر کے دستخط حاصل کر لئے،ڈاکٹر راجیو باندل،اسمبلی اسپیکر،سابق وزرائے اعلیٰ ویر بھدر سنگھ اور پروفیسر پریم کمار دھومل،سریش بھاردواج،وزیر تعلیم،ڈاکٹر راجیو سیجل،سماجی انصاف و امپاورمنٹ منسٹر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی،چیف آف اسٹاف،اے آر ٹی آر سی لیفٹنٹ جنرل جی ایس سنگھا،ایم ایل اے،شملہ میونسپل کارپوریشن کے مئیر کسم سدرت،ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس آر ماردی،چئیرمین اور مختلف بورڈز اور کارپوریشنوں کے وائس چئیرمین،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز،آرمی،پولیس اور سول سروسز کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

بعد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر ہماچل پردیش نے کہا کہ ”اپنے لئے یہ اعزاز سمجھتا ہوں کہ اس ہمالیا ئی ریاست میں بطور گورنر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”قدرت نے ہماچل کو بے حد خوبصورتی عطا کی ہے اور جنوبی ہندوستان میں خاص طور پر پہاڑوں،برف اور صاف ماحول کے لئے اس کی کافی چرچا ہے۔

دتاتریہ نے کہا کہ انہیں سیاست داں کی حیثیت سے عوامی خدمت کا اچھا تجربہ ہے،اب انہیں دستوری عہدے کی ذمہ داری نبھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین کے دائرے میں رہ کر ریاست کی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مدد کریں گے۔