Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںبنڈارو دتاتریہ پانچ ستمبر کو ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے...

بنڈارو دتاتریہ پانچ ستمبر کو ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے لیں گے حلف

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر مملکت بنڈارو دتاتریہ پانچ ستمبر کو ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔سینئیر بی جے پی رہنما نے پیر کے روز میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’وہ 4ستمبر کو ہماچل پردیش کے لئے روانہ ہوں گے،اور اگلے دن 5ستمبر کو گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

دتاتریہ خیریت آباد کے مشہور گنیش کے مجسمے پر پوجا کرنے کے بعد یہ بات کہی۔خیریت آباد کا گنیش کا مجسمہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش،دونوں ریاستوں میں سب سے بڑا مجسمہ ہے جس کی اونچائی 61فٹ ہے۔

اتوار کے روز مرکز کے ذریعہ پانچ ریاستوں کے لئے مقرر کردہ نئے گورنرز میں سے ایک دتاتریہ نے وزیر آعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا، انپر اعتماد کرنے اور انہیں گورنر مقرر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 بنڈارو دتتاتریہ حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد سے چار مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے اٹل بہاری واجپائی حکومت اور سابقہ مودی حکومت میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔دتاتریہ،جنہیں 2017میں وزارت سے بر طرف کیا گیا،حالیہ انتخابات میں بھی انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا تھا۔