Sunday, May 19, 2024
Homesliderبنگال میں بی جےپی 200 نشستو ں پر کامیاب ہوگی:امیت شاہ

بنگال میں بی جےپی 200 نشستو ں پر کامیاب ہوگی:امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہ آسام اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے زیرقیادت اتحاد کی جیت  ہوگی اور کانگریس کا اتحاد ایک عنصر ثابت ہوگا کیونکہ رائے دہندگان بھگوا پارٹی کو فیصلہ کن انداز میں حمایت کریں گے کیونکہ ان کے لئے اصل حریف غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روک نہیں سکتا ہے۔ بدرالدین اجمل کے ساتھ  جو دراندازیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے کے کوشاں ہونے کا  الزام عائد کیا ہے۔خبر رساں ادارے  پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں  بی جے پی کے سینئر رہنما شاہ  نے مغربی بنگال میں بھی اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی  کی پیش قیاسی کرتے ہوئے  انہوں نے کہا ہے کہ وہاں کے  بنگال کے عوام ترنمول کانگریس کے بدانتظامی سے بدظن ہوچکے ہیں اور وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں اور ریاست کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو گلے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا  ہم بنگال میں 200 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے اور آسام میں اپنی تعداد کو بہتر بنائیں گے۔ 294 ارکان کے مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کی بڑی کامیابی کے بارے میں ان کے اعتماد کے بارے میں پوچھے جانے پر شاہ نے کہا کہ پارٹی نے صرف 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی اپنا موقف مضبوط کیا ہے جبکہ ٹی ایم سی کی حمایت کی بنیاد بڑی تعداد میں کھو گئی ہے۔ اس کے قائدین پارٹی  چھوڑ رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 ہم نے 2019 میں جملہ 42 میں سے 18 لوک سبھا نشستیں حاصل کی تھی  اور تین علاقوں میں  ہماری شکست کا فرق بہت معمولی تھا ۔ یہ اس وقت کے نتائج ہیں جب لوگوں کو ہماری کامیابی  پر شک تھا۔ اب حالات بدل چکے ہیں اور عوام کو  اعتماد ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ لوگ تبدیلی کے لئے تڑپ رہے ہیں اور ہمارے ساتھ ہیں۔ امیت شاہ نے مزید کہا ہے کہ چیف منسٹر  اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی شاید مودی کو نہیں دیکھنا چاہیں گی اور یہ ان کی پسند نہیں  ہے ، لیکن مغربی بنگال کے عوام انہیں دیکھنے کے لئے بھاری تعداد میں نکل کر ان سے پیار کا اظہار کررہے ہیں ۔