Sunday, May 19, 2024
Homesliderبنگلوراورکولکاتہ میں آج  ایلیمنیٹر مقابلہ

بنگلوراورکولکاتہ میں آج  ایلیمنیٹر مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

شارجہ۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرزآج جب یہاں آئی پی ایل کے ایلیمنیشن مقابلے میں اتریں گے تو دونوں ٹیموں کا ایک ہی مقصد ہوگا اور وہ مقصد کامیابی ہوگا۔ اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کے لئے فائنل میں جانے کی امیدیں برقراررہیں گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنمنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

اس مقابلے کی فاتح ٹیم کو چہارشنبہ کو ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں  ناکام ہونے والی دہلی   سے مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا اوراس مقابلے کی فاتح ٹیم15 اکتوبر کوہونے والے فائنل میں پہلے کوالیفائرکی فاتح ٹیم چینائی  سے مقابلہ کرے گی۔بنگلوراورکولکاتہ کے درمیان اس لئے یہ کرو یا مروکا مقابلہ ہوگا۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی چاہیں گے کہ اس سیزن کے بعد اپنی ٹیم اور ٹی20 کی کپتانی چھوڑنے سے پہلے وہ اپنی ٹیم کو ایک باراپنی کپتانی میں آئی پی ایل چمپئن بنادیں لیکن اس کے لیے انہیں کولکاتہ کے کپتان ایان مورگن کے چیلنج کو عبور کرنا ہوگا۔

بنگلور کے لیگ مرحلے میں چینائی کے برابر18 نشانات رہے تھے لیکن نیٹ رن ریٹ میں پیچھے رہنے کے سبب بنگلورو تیسرے اورچینائی دوسرے نمبر پر رہی۔ بالکل اسی طرح کولکاتہ اورممبئی فی کس14 نشانات پر برابر تھے لیکن نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرکولکاتہ چوتھے اور پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی پانچویں نمبر پر رہی۔قابل ذکر ہےکہ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ایلیمنیٹرمیں کولکاتہ اور بنگلورکا مقابلہ ہورہا ہے ۔ آئی پی ایل 2020 میں سن رائزرز حیدرآباد نے ابوظہبی میں کھیلے گئے لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں بنگلورکو شکست دے کر مسلسل چوتھی جیت درج کی تھی اور دوسرے کوالیفائر میں پہنچ گئی تھی جہاں اس کا سامنا دہلی کیپیٹلز سے ہواتھا۔ دہلی نے دوسراکوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن اسے ممبئی انڈینز سے شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔

بنگلور کوایلیمنیٹرمیں اپنے کپتان وراٹ، ساتھی اوپنر دیودت پڈیکل، ٹیم کے غیر ملکی بیٹسمینوںگلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز سے کافی امیدیں رہیں گی۔ میکس ویل نے14 میچوں میں 498 رنز، پیڈیکل نے13 میچوں میں 390 رنز، کوہلی نے 14 میچوں میں366 اورڈی ویلیئرز نے 14 میچوں میں 302 رنز بنائے ہیں۔ میکسویل پربنگلور کاکافی دارمداررہے گا جو498 رنزکے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

کولکاتہ کی امیدوں کا دارومدار راہل ترپاٹھی، شبھمن گل اور نتیش رانا کے نوجوانوں کندھوں پررہے گا۔ ترپاٹھی 14 میچوں میں377 رن، گل 14 میچوں میں352 اوررانا 14 میچوں میں 347 رن بناچکے ہیں۔ کولکاتہ کے بیٹسمینوں کو بنگلور کے فاسٹ بولر ہرشل پٹیل سے محتاط رہنا ہوگا جو14 میچوں میں سب سے زیادہ30 وکٹ لے چکے ہیں۔ کولکاتہ کے اسپنر ورون چکرورتی16 وکٹوں کے ساتھ بنگلورو کے لیے درد سر بن سکتے ہیں۔کولکاتہ کے دوسرے اسپنر سنیل نارائن نے11 میچوں میں 10 وکٹ لئے ہیں لیکن وہ بھی بنگلورکے بیٹسمینوںکو پریشان کر سکتے ہیں۔دراصل یہ ایلیمنیٹر دونوں ٹیموں کے صبر اور اعصاب کا امتحان ہوگا۔ جو ٹیم اس پر قابو دکھانے میں کامیاب ہوگی وہ دوسرے کوالیفائرمیں پہنچ سکے گی۔