Friday, May 17, 2024
Homesliderبنگلور اور راجستھان میں قیادت اور کھیل کا دلچسپ ٹکراؤ متوقع

بنگلور اور راجستھان میں قیادت اور کھیل کا دلچسپ ٹکراؤ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی: کامیابی کی راہ پر واپسی کرنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم راجستھان رائلس کے سامنے ہفتے ک ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں سخت چیلنج دینے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔ بنگلوروکے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے آخری میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینزکو سوپر اوور میں شکست دینے کے بعد پرجوش نظر آرہے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ کامیابی کے سلسلے کو راجستھان کے خلاف مقابلے میں بھی برقرار رکھا جائے ۔

کوہلی کے سامنے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کے طور پر راجستھان کا ایسا کپتان ہے جو انہیں چیلنج دے سکتا ہے حالانکہ راجستھان کی ٹیم کو اپنے گزشتہ مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے37 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ راجستھان کی دو فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست تھی اور اسمتھ کو معلوم ہے کہ بنگلور کے خلاف انہیں واپسی کرنی ہوگی کیونکہ مسلسل دو شکست سے ٹیم کے فارم پر زبردست اثر پڑسکتا ہے ۔ راجستھان نے تین میچوں میں دو فتوحات حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے ۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس سے ایک مقام پیچھے پانچویں نمبر پر بنگلور ہے ، جس نے تین میں سے دو میچ جیتے اور ایک میں شکست ہوئی ہے ۔

بنگلور کی ٹیم نے آخری میچ میں اوپنر دیودت پڑیکل(54) ، آرون فنچ(52) ، اے بی ڈی ویلیئرز (ناٹ آؤٹ 55) اور شیوم دوبے کے ناٹ آوٹ27 رنزکی مدد سے تین وکٹ پر201 رن بنائے تھے جبکہ ممبئی نے پانچ وکٹ پر201 رنز بنائے تھے ۔ اسکور برابر رہا اور فیصلہ کیلئے میچ سوپر اوور میں چلا گیا۔ بنگلور کے کپتان کوہلی نے سوپر اوور میں فاتح رنز بنائے ۔ بیٹنگ کی یہ کارکردگی کوہلی کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب راجستھان کی گزشتہ میچ میں بیٹنگ مایوس کن تھی۔ کولکتہ نے چھ وکٹ پر 174 رنز کا اسکور بنایا تھا جس کے بعد راجستھان کے بیٹسمینس نو وکٹوں پر137 رنز ہی بنا سکے۔ راجستھان نے اپنے پہلے دو مقابلے200 سے زائد کا اسکور کرکے جیتے تھے لیکن آخری میچ میں ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ ان کی شکست کی وجہ بنی۔ چوتھے میچ میں اسمتھ کو ٹیم کی بیٹنگ میں اصلاح کرنا ہوگا تبھی ٹیم فارم میں واپسی کرسکے گی۔