Saturday, May 18, 2024
Homeبین الاقوامیبچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کی پیدائش

بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کی پیدائش

- Advertisement -
- Advertisement -

اللہ رب العزت بھی کبھی کبھی ہمیں اپنی قدرت کی ایسی نشانیاں دیکھاتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے قدرت کا ایسا ہی ایک واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا جہاں ایک بچے کی پیدائش کے  26 دن بعد پھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے بموجب بنگلہ دیشی خاتون نے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کے علاوہ ہر کسی کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 سالہ عارفہ سلطان نے گزشتہ ماہ بچوں کو جنم دیا تھا۔گائنی کولوجسٹ شیلا پوڈر نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کے وقت بھی خاتون دو بچے کی حاملہ تھی۔

عارفہ سلطانہ کو 26 دن بعد ہی دوبارہ دواخانہ لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ماہر امراض نسواں نے اس ضمن میں کہا کہ حاملہ خاتون نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو جنم دیا تاہم تینوں بچے اب صحت مند ہیں۔سرکاری دواخانے کے چیف ڈاکٹر دلیپ روئے نے کہا کہ میں نے اپنی 30 سالہ طبی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ خاتون نے بچے کو جنم دیا اور محض 26 دن بعد ہی ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہو۔

دوسری جانب سلطانہ نے کہا ہے کہ وہ تین بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن بچوں کی پرورش سے متعلق خدشات سے پریشان ہوں۔  وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر ماہانہ صرف 70 ڈالرس ہی کماپاتے ہیں۔ سلطانہ نے واضح کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ معمولی رقم سے اتنی بڑی ذمہ داری کیسے انجام دے سکوں گی‘۔