Saturday, May 18, 2024
Homesliderبڑا سیارچہ 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا

بڑا سیارچہ 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک بڑا سیارچہ 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق اس سیارچے کی لمبائی 570 میٹر اور چوڑائی 250 میٹر ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اس کا حجم نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

ناسا کے ماہرین کے مطابق نظام شمسی میں معلق چٹان نما اس سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے۔اس وقت یہ سیارچہ 11 ہزار 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور اتوار کو ہندوستانی  وقت کے مطابق صبح 4 بج کر50 منٹ پر زمین کے مدار سے گزرے گا۔