Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگبڑلالوک سبھا کو غیر جابنداری سے چلائیں گے : مودی

بڑلالوک سبھا کو غیر جابنداری سے چلائیں گے : مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے نومنتخب لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کو عوام جذبات سے منسلک لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غریب اور متاثرین کے لئے کام کیا ہے اور ان کی پوری زندگی سماجی ہمدردی سے بھری ہے اس لئے انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ سب کو یکساں مواقع دے کر ایوان کی کارروائی چلائیں گے ۔ مودی نے بڑلا کے لوک سبھا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایوان سے ان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست سے وابستہ ہوگئے تھے اور 15برس تک انہوں نے مختلف عہدوں پر رہ کر بی جے پی کے کارکن کے طورپر کام کیا ہے ۔لوک سبھا کا رکن بننے سے پہلے انہوں نے راجستھان اسمبلی میں اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نو منتخب اسپیکر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست کو عوام تحریک بنایا ہے اور عوام کے لئے ہی کام کیا ہے ۔ملک میں جہاں بھی عوام بحران میں پھنستے ہیں بڑلا وہاں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں جب سیلاب آیا تھا تو بڑلا اور ان کی ٹیم وہاں عوام کی مدد کے لئے موجود رہی۔ بڑلا بے حد نرم دل اور دوراندیش شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے کارکن کے طورپر بھی بڑلا کے کام کو دیکھا ہے ۔وہ بہت سہل ہیں اور ان کی نرم مزاجی کو دیکھ کر انہیں کئی مرتبہ لگتا ہے کہ کہیں کوئی ان کی اس سادگی کا غلط فائدہ نہ اٹھا لے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ غریبوں کے تئیں بے حد حساس ہیں اور غریب عوام کے مفاد میں وہ پرسادم اور پریدھان جیسی اسکیمیں چلاتے ہیں۔ پرسادم کے ذریعہ غریب اوربھوکوں کو پیٹ بھر کھانا کھلانے کی کوشش کرتے ہیں اور پریدھان کے ذریعہ سے جن کے پاس کپڑے نہیں ہیں انہیں کپڑا پہننے کے لئے دیا جاتا ہے ۔ بڑلا راجستھان کے کوٹہ سے آتے ہیں۔کوٹہ ایک چھوٹا اور دور بسا شہر ہے لیکن ملک کے سبھی حصوں سے بچے کریئر بنانے کی امید میں وہاں پہنچ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے کوٹہ آج ایک چھوٹا ہندوستان بن گیا ہے ۔کوٹہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آج ملک کے نقشے پر کس جگہ ہے یہ سبھی سمجھتے ہیں ۔ وہاں یہ تبدیلی لانے اور اسے ایک اہم پہچان دلانے میں بڑلا نے قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں۔

بڑلا نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اس لئے وہ ان کی سیاسی زندگی سے اچھی طرح واقف ہیں۔ وہ ان کے مزاج کوبھی سمجھتے ہیں۔بہت کم گو شخصیت کے مالک بڑلا میں یہ بھی خوبی ہے کہ وہ کئی بار مسکراکر ہی اپنا پیغام دے دیتے ہیں۔ بڑلا کے لئے سب اپنے ہیں اس لئے انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایوان میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھیں گے اور کسی کے حق میں کچھ غلط ہورہا تو پارٹی کے نظریہ سے دیکھے بغیر سب کو صحیح راستے پر چلنے کی تحریک دیں گے ۔ مودی نے کہا کہ بڑلا اصول کے پکے اور حساس شخص ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایوان میں ہم سب کو ڈسپلن برقرار رکھنے اور ملک کے عوام کے جذبات کے مطابق کام کرنے کے لئے ہم سب کو تحریک دیں گے ۔انہیں یہ بھی بھروسہ ہے کہ ایوان کے نظام میں جو بھی شخص رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گااسپیکر بغیر امتیاز کے اسے صحیح سمت دکھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بڑلا کے کام کرنے کا طریقہ انوکھا ہے اور اپنی اس خصوصیت کا ثبوت وہ ایوان میں دیں گے اور سبھی اراکین کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے تحریک دیتے ہوئے عوام سے منسلک مسئلوں وسیع پیمانے پر بحث کرنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سب کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ مودی نے نومنتخب اسپیکر کو بھروسہ دلایا ہے پورا ایوان لوک سبھا کے بہتر اور مناسب انداز میں چلنے میں ان کا تعاون کرے گا اور ان کا کام آسان بنائے گا۔وزیراعظم نے 16ویں لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پورے پانچ سال تک اس ایوان کو بہتر انداز میں چلایا ہے ۔ وہ ہمیشہ خوش رہتی تھیں اور ہنس کر اپنی بات کہتے ہوئے سب کو ایوان کا نظام برقرار رکھنے کے لئے کہتی تھیں۔انہوں نے بہترین انداز میں ایوان چلایا ہے ۔