Tuesday, April 30, 2024
Homesliderبھارت جوڑویاترا کانگریس میں نئی جان ڈال دے گی :رام رمیش

بھارت جوڑویاترا کانگریس میں نئی جان ڈال دے گی :رام رمیش

- Advertisement -
- Advertisement -

کنیا کماری۔ بھارت جوڑو یاترا کو کانگریس پارٹی کے لیے زندگی بچانے والا قرار دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ یاترا پارٹی کو ایک نئے اوتار میں لائے گی اور وہ پہلے سے زیادہ جارحانہ اور فعال، جسے دوست اور سیاسی مخالفین ہلکا نہیں لے سکیں گے۔رمیش نے پی ٹی آئی بھاشا سے بات چیت میں یہ بھی کہا کہ جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس یاترا پرتنقیدکررہی ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمراں پارٹی پریشان ہے۔

بھارت جوڑو یاترا کوکانگریس کے لیے لائف لائن بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کو مضبوط کرے گی اور اس میں نئی جان ڈالے گی۔مجھے پورا یقین ہے کہ یہ یاترا سنجیوانی ہے، کانگریس کے لیے زندگی بچانے والی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ 137 سال کی تاریخ میں کانگریس کئی بار مختلف اوتار میں نمودار ہوئی ہے اور یہ سفر اس کے نئے اوتار کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کانگریس پہلے سے زیادہ جارحانہ اور فعال ہوگی جسے ہمارے دوست اور سیاسی مخالفین ہلکا نہیں لے سکیں گے۔ اب تک ہمیں نہ صرف ہمارے مخالفین بلکہ ہمارے دوستوں اور اتحادیوں نے بھی ہلکا لیا ہے۔ رمیش نے کہا کہ آج بھی ملک کے کونے کونے میں کانگریس کی موجودگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس سب سے پرانی پارٹی ہے اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود ہر محلے، قصبہ اورگاوں میں موجود ہے۔ بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کی تنقید پر انہوں نے کہا یہ بھارت جوڑو یاترا ہے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بی جے پی کیا کہہ رہی ہے۔ میری توجہ بھارت جوڑو یاترا پر ہے۔ رمیش نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے بیانات سے صاف ہے کہ وہ اس دورے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے ایک حصے کے طور پر صبح 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیاگیا اور لیڈروں کو سچندرم، کنیا کماری تک پہنچنے میں تقریباً تین گھنٹے لگے۔ رمیش نے کہا یہ ٹھیک ہے ہم نے 13-15 کلومیٹر کی دوری کا اندازہ لگایا تھا۔ آج ہم نے کچھ دیر سے شروع کیا۔