Tuesday, April 30, 2024
Homesliderبھارت جوڑو یاترا کا آج کیرا لہ کا سفر ، راہول گاندھی...

بھارت جوڑو یاترا کا آج کیرا لہ کا سفر ، راہول گاندھی کے ساتھ سچن بھی شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

کوچی (کیرالہ)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کو سماجی مصلح سری نارائنا گرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کیرالہ کے مداونا سے پارٹی کی بھارت جوڈو یاترا کو آگے بڑھایا ہے ۔ اس دوران سینئر لیڈر سچن پائلٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ یاترا کے 14ویں دن کا آغاز کیا۔راہول  گاندھی نے اس موقع پر  ٹویٹ کیاکہ دن کی ایک متاثر کن شروعات۔عظیم روحانی پیشوا ، فلسفی اور سماجی مصلح شری نارائن گرو کو میرا خراج عقیدت، جن کی مساوات پر تعلیم بھارت جوڑو یاترا کا بنیادی خیال ہے۔

وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کے جنرل سکریٹری اور انچارج (مواصلات) جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، بھارت جوڑو یاترا کے 14ویں دن کا آغاز راہول گاندھی کے شری نارائن گرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔ پد یاترا صبح تقریباً 6.45 بجے مداونا سے شروع ہوئی اور مسافر ایڈاپلی تک 13 کلومیٹر طویل سفر طے کیا ہے ۔سچن پائلٹ آج یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔ یاترا کا دوسرا مرحلہ بدھ کو شام 5 بجے کالامسری میونسپل آفس سے شروع ہوا، جو پاراوور جنکشن پر ختم ہوا۔
کانگریس کی 3,570 کلومیٹرطویل  اور 150 دن کی بھارت جوڑی یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی اور جموں و کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔بھارت جوڈو یاترا 10 ستمبر کی شام کو کیرالہ پہنچی تھی۔ یہ 19 دنوں میں 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کیرالہ کے سات اضلاع سے گزر کر یکم اکتوبر کو کرناٹک پہنچے گا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ کانگریس کی جانب سے شروع کردہ یہ یاترا ایک جانب اس جماعت کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی کوشش ہے تو دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے نقصانات کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔