Friday, May 17, 2024
Homesliderبھول بھولیا 2 کی کامیابی کےبعدآریان نے فیس بڑھا دی

بھول بھولیا 2 کی کامیابی کےبعدآریان نے فیس بڑھا دی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی فلم’بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر 100 کروڑسے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ اس فلم کی مسلسل بڑھتی ہوئی کمائی نے پروڈیوسروں کی جیبیں بھر دی ہیں۔ کارتک آریان، کیارا اڈوانی اور تبو اسٹارر فلم نے باکس آفس پر اپنے پہلے ہفتے میں 92.10 کروڑ کمائے۔ اس فلم کی کمائی کو دیکھنے کے بعد تجارتی ماہرین کا خیال ہے کہ بالی ووڈ آہستہ آہستہ دوبارہ پٹری پر آ رہا ہے۔ اپنے دوسرے ویک اینڈ میں ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے، بھول بھولیا 2 اب سوپر ہٹ یا بلاک بسٹر بننے کے راستے پر ہے۔ دوسری جانب کارتک آرین نے بھی فلم کے ہٹ ہوتے ہی اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

کارتک آریان نے اپنی فیس میں اضافہ کرنے کا جواز بھی ڈھونڈ لیا ہے ۔بھول بھولیا 2 باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ یہ کارتک آریا  ن  کی تھیٹروں میں ان کی آخری پانچ ریلیز میں سے چوتھی کلین ہٹ ہے۔ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دینے کے بعد کارتک آریان نے اپنی فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک کارتک فی فلم 15-20 کروڑ وصول کر رہے تھے۔ بالی ووڈخبری کے مطابق کارتک آرین اب ایک فلم کے لیے 35 سے 40 کروڑ وصول کریں گے۔

کارتک آریان  اب کس فلم میں نظر آئیں گے ؟ یہ سوال ان کے چاہنے والوں کے ذہن میں ہے ۔ بھول بھولیا 2 کے بعد کارتک آریان جلد ہی فلم شہزادہ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں کارتک کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ کارتک اور کریتی کی جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح بھی بے چین ہیں۔ یہ فلم تلگو فلم الا ویکنتھا پورمولو  (پشپا کے ہیرو الو ارجن کی فلم  )کا ریمیک ہے اور اس میں کارتک آریان اور کریتی سینن کے علاوہ منیشا کوئرالا اور پریش راول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کارتک آریان آخری بار فلم دھماکہ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔